قومی خبریں

اعظم خاندان کی نئی مشکل! ’دشمن جائیداد‘ پر قبضہ کے معاملہ میں بہن اور بڑے بیٹے کو عدالت نے کیا طلب

رامپور کی ایک مقامی عدالت نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن اسمبلی نصیر احمد خان، اعظم خان کی بہن اور بڑے بیٹے اور دیگر کو دشمن جائیداد پر قبضہ کرنے کے معاملے میں سمن جاری کیا ہے۔

اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس 

رامپور: سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان اور ان کے اہل خانہ کو لگاتار مشکلات کا سامنا ہے۔ اب رامپور کی ایک مقامی عدالت نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن اسمبلی نصیر احمد خان، اعظم خان کی بہن اور بڑے بیٹے اور دیگر کو دشمن جائیداد پر قبضہ کرنے کے معاملے میں سمن جاری کیا ہے۔

Published: undefined

عدالت نے تمام افراد کو 4 مارچ تک اپنا بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا ہے۔ معاملہ میں 13 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ملزمان نے جعلی دستاویزات کے ذریعے دشمن جائیداد (وہ جائیداد جن کے مالکان تقسیم ہند کے وقت پاکستان چلے گئے تھے) پر قبضہ کیا۔ استغاثہ کے افسر امرناتھ تیواری نے کہا کہ کچھ ملزمان پچھلی سماعت کے دوران عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔

Published: undefined

امرناتھ تیواری نے مزید بتایا ’’عدالت نے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی نصیر احمد خان، اعظم کے بڑے بیٹے ادیب اعظم خان، اعظم خان کی بہن نکہت اخلاق اور دیگر دو ملزمان کو سمن جاری کیا ہے اور انہیں 4 مارچ کو اپنے بیانات ریکارڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔‘‘ اس سے قبل اعظم خان کے چھوٹے بیٹے عبداللہ اعظم کو بھی عدالت سے جھٹکا لگا تھا اور چھلیٹ معاملہ میں 2 سال کی سزا ملنے کے بعد وہ اپنی اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ہی یوگی حکومت نے دشمن جائیداد پر قبضے کے معاملے میں اہم کارروائی کی تھی اور حکام کو حکم دیا تھا کہ وہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کریں جنہوں نے 'دشمن جائیداد' پر ناجائز قبضہ کیا ہے۔ اس کے لئے حکومت نے ایک نوڈل افسر کا تقرر کیا تھا اور جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ ریاست میں دشمن کی 5936 جائیدادیں ہیں جن میں سے 1826 پر لوگوں نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو