ملک کی سب سے بڑی عدالت یعنی سپریم کورٹ 10.30 بجے تاریخی فیصلہ سنانے والی ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی قیادت والی 5 ججوں کی بنچ ایودھیا معاملے میں فیصلہ دے گی۔ سپریم کورٹ نے ایودھیا معاملہ میں 40 دن تک لگاتار سماعت کرنے کے بعد 16 اکتوبر کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ اس دوران ہندو اور مسلم فریق دونوں کی ہی طرف سے زوردار دلیلیں عدالت کے سامنے رکھی گئیں۔
Published: 09 Nov 2019, 9:54 AM IST
اس فیصلے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پورے ملک میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ اتر پردیش میں خصوصی انتظامات کے تحت سبھی اسکول و کالج پیر کے روز تک بند ہیں۔ کئی شہروں میں انٹرنیٹ خدمات بھی بند کر دی گئی ہیں اور پوری ریاست میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔
Published: 09 Nov 2019, 9:54 AM IST
ایودھیا اور آس پاس کے علاقوں کی ہوائی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اتر پردیش کے ڈی جی پی او پی سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے مذہبی لیڈروں اور شہریوں کے ساتھ ریاست بھر میں تقریباً 10 ہزار میٹنگیں کیں۔ ہم نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر افواہیں نہ پھیلائیں۔ ایودھیا میں نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ہوائی سرویلانس کیا جا رہا ہے۔ خفیہ نظام کو تیار کیا گیا ہے اور تلاشی کی جا رہی ہے۔ اے ڈی جی رینک کے افسر کی ایودھیا میں تعیناتی کی گئی ہے تاکہ آپریشن پر نظر بنا کر رکھی جا سکے۔‘‘
Published: 09 Nov 2019, 9:54 AM IST
رام للا کے پجاری مہنت ستیندر داس نے کہا کہ ’’میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی عزت کریں اور امن بنائے رکھیں۔ وزیر اعظم نے صحیح کہا ہے کہ ایودھیا کا فیصلہ کسی کی ہار یا جیت نہیں ہے۔‘‘
Published: 09 Nov 2019, 9:54 AM IST
اتر پردیش کے ڈی جی پی او پی سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست کے 31 اضلاع حساس ہیں جہاں سیکورٹی زیادہ سخت ہے۔ مرکز سے ملے 40 کمپنی نیم فوجی دستہ کو انہی اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔ سب سے سخت انتظام ایودھیا میں ہوگا۔ انھوں نے اشارہ دیا کہ فیصلہ آتے ہی ریاست میں انٹرنیٹ خدمات بند کی جا سکتی ہیں۔ دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے ساتھ ہی سبھی اضلاع میں غیر مستقل جیل کی تعمیر بھی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ ڈالنے والے 673 لوگ نگرانی میں ہیں۔ 10 نومبر کو بارہ وفات اور 11 سے 13 کو کارتک پورنیما کے لیے بھی پولس کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔ 31 اضلاع جو حساس ہیں ان میں ایودھیا، آگرہ، میرٹھ، مراد آباد، علی گڑھ، پریاگ راج، لکھنؤ، وارانسی، مظفر نگر، سہارنپور، شاملی، باغپت، بلند شہر، رام پور، مین پوری شامل ہیں۔
Published: 09 Nov 2019, 9:54 AM IST
ایودھیا پولس نے سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی غلط تشہیر یا کسی بھی فرقہ کے خلاف اشتعال انگیز مواد پھیلائے جانے پر نظر رکھنے کے لیے ضلع کے 1600 مقامات پر 16 ہزار والنٹیر تعینات کیے ہیں۔ گڑبڑی روکنے کے لیے 3000 لوگوں کو نشان زد کر کے ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
Published: 09 Nov 2019, 9:54 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Nov 2019, 9:54 AM IST