قومی خبریں

’بے وجہ بیان بازی سے بچیں‘، کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے وزراء کو دیا مشورہ

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ’’نریندر مودی کی دور اندیش قیادت سے ہندوستان نے خدمت، بہتر حکمرانی اور جامع ترقی پر مبنی ایک تاریخی تبدیلی لائی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی / آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی / آئی اے این ایس

 
IANS

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 11 جون کو کابینہ کی میٹنگ ہوئی، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے وزراء سے 11 سالہ دور حکومت کی کامیابی پر بات کی۔ ساتھ ہی انھوں نے وزراء کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کے پاس جائیں تو حکومت کی گزشتہ 11 سالوں کی کامیابیوں کا تذکرہ کریں۔ تمام وزراء سے صرف اپنی اپنی وزارتوں سے جڑی باتوں پر توجہ دینے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ یہ جانکاری ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ایم مودی نے وزرا سے کہا ہے کہ وہ اپنی وزارت کے علاوہ دیگر مسائل پر بات کرنے سے گریز کریں اور بے وجہ کی بیان بازی سے بھی بچیں۔ وزراء کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پریس کانفرنس کے ذریعہ وزارت کے کام کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں کابینہ کی میٹنگ سے قبل حکومت کے سینئر وزراء نے ملک کے مختلف شہروں میں پریس کانفرنس کے ذریعہ بی جے پی حکومت کی 11 سالوں کی کامیابی کے بارے میں بتایا تھا۔ وزراء سے کہا گیا ہے کہ مستقبل میں بھی مختلف شہروں میں جا کر وہ پریس کانفرنس کریں اور حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں لوگوں کو بتائیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے نریندر مودی کی 11 سالہ دور حکومت کو عوامی خدمت میں سنہرا دور قرار دیا، جبکہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اپنی علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لیے ہندوستان پُرعزم ہے۔

Published: undefined

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ نریندر مودی کی دور اندیش قیادت سے ہندوستان نے خدمت، اچھی حکمرانی اور جامع ترقی پر مبنی ایک تاریخی تبدیلی لائی ہے۔ این ڈی کی حلیف جماعت لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ ’’ملک نے سماجی انصاف، ثقافتی فخر کے ساتھ معاشی بحالی اور قومی سلامتی کا ایک نیا دور دیکھا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined