قومی خبریں

جے این یو میں ہوا حملہ جمہوریت پر حملہ ہے: بالاصاحب تھورات

دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہوئے حملے کے خلاف پورے ملک میں ہونے والے احتجاجات کے درمیان ریاستی کانگریس کے صدر اور وزیر برائے محصول بالاصاحب تھورات نے بھی اس کی سخت مذمت کی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہوئے حملے کے خلاف پورے ملک میں ہونے والے احتجاجات کے درمیان ریاستی کانگریس کے صدر اور وزیربرائے محصول بالاصاحب تھورات نے بھی اس کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس حملے کو جمہوریت پرحملہ قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ اس سے ہماری جمہوریت داغدار ہوئی ہے، ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

Published: undefined

انہوںنے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا آئین ملک کے شہریوں کوبنیادی حقوق دیے ہیں، اوراس حملے کے ذریعے ان حقوق کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی فی الوقت اقتدار میں ہے اور اپنے اقتدارکے ذریعے وہ دہشت پیدا کرنا چاہتی ہے۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ اقتدار کی ہوس میں بی جے پی اب خون کی پیاسی ہوگئی ہے۔

Published: undefined

تھورات نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے 26/11کی یاد دہانی کرائی ہے، لیکن 26/11 جہاں ملک پر حملہ تھا تو یہیں جے این یو پر ہوا حملہ ملک کی جمہوریت اور ملک کی آئین پر حملہ ہے، جو نہایت افسوسناک ہے۔ میرا ماننا ہے کہ چاہے وہ 26/11کا حملہ ہو یا پھر جے این میں ہوا حملہ ہو، یہ دونوں ہمارے لیے اور ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔

Published: undefined

تھورات نے کہا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں گھس کر طلبہ اور اساتذہ پر جان لیوا حملہ کرنے والے کون ہیں؟ یہ مکمل طور پر واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لیے خون کی پیاسی ہوچکی بے جے پی اب ملک کے مستقبل طلبہ کوبھی اپناہدف بنانے لگی ہے۔ رات کے اندھیرے میں حملہ کرکے بی جے پی طلبہ کی آواز کودبانے اور انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، لیکن کانگریس پارٹی ان طلبہ کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔

Published: undefined

تھورات نے کہا کہ جب بی جے پی کی طلبہ تنظیم کے غنڈے حملہ کررہے تھے تو اس وقت پولیس مکمل طور پر تماشائی بنی رہی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ منصوبہ بند تھا اور حکومت کی پشت پناہی کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ کانگریس پارٹی ایسے حملوں کی نہایت سخت مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Published: undefined

تھورات نے کہا کہ پندرہ روز قبل سی اے اے اور این آر سی سی کے خلاف احتجاج کرنے والے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کو بھی پولیس نے غیرانسانی طریقے سے مارا پیٹاتھا۔ یونیورسٹی کے کیمپس میں داخل ہوکر طلبہ کو اس بری طرح مانا پیٹا آمریت کی واضح علامت ہے۔ انہوں نے کہ بی جے پی صرف اپنے سیاسی مفاد کے لیے یہ ملک کے مستقبل کو تباہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، لیکن وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined