
اکھلیش یادو / آئی اے این ایس
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی زرعی منڈی کو امریکی زرعی مصنوعات اورغذائی اجناس کے لیے کھول دینا ملک کی زراعت پرمنحصر70 فیصد آبادی کے ساتھ براہ راست دھوکہ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی حکومت غیر ملکی دباؤ میں آکر ملک کے خود انحصار زرعی نظام کو کمزور کرنے پر آمادہ ہے۔
Published: undefined
ایس پی سربراہ نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پراپنی تفصیلی پوسٹ میں لکھا کہ ’بی جے پی نے پھر کیا کسانوں پر وار‘۔ بی جے پی حکومت دے جواب، کیا ہے دباؤ؟۔ ہندوستان کے بازار کو امریکی زرعی مصنوعات اور غذائی اجناس کے لیے کھول دینا ہمارے ملک کی کھیتی،کسانی پر روزی روٹی چلانے والی 70 فیصد آبادی کے ساتھ دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے اور ان کے اتحادی آزادی سے پہلے بھی غیرملکیوں کے ایجنٹ تھے اور آج بھی ہیں۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے لکھا کہ خود انحصاری اور سودیشی کی بات کرنے والے بی جے پی کے لوگ اور ان کے اتحادی عوام کے درمیان جاکر بتائیں کہ انہوں نے ملک کی معیشت کے ساتھ دھوکہ کرنے کے لئے کتنا کمیشن کھایا ہے۔ اس سے صرف کسان ہی نہیں بلکہ پسماندہ اور متوسط طبقہ بھی بری طرح شدید متاثر ہوگا کیونکہ اس سے اشیائے خورد وبوش اور زرعی مصنوعات کی منافع خوری اور دلالوں کی ایک جماعت پیدا ہوئے گی جس کی وجہ سے کھانے پینے کی تمام چیزیں اور بھی مہنگی ہوجائیں گی۔اس کے ساتھ ہی بی جے پی ان کمپنیوں سے چندہ وصولی بھی کرے گی جس سے خوراک اور زرعی مصنوعات مزید مہنگی ہو جائیں گی۔
Published: undefined
ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ آہستہ آہستہ ہمارے کسانوں کی کھیتی اور آمدنی میں کمی آئے گی اور وہ اپنی زمین امیروں اور کارپوریٹس کو بیچنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ زمینوں پر قبضہ کرنا بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کا آخری ہدف ہے۔ سیڈ بل کے بارے میں اکھلیش یادو نے کہا کہ ہندوستانی زراعت کے لیے نقصان دہ ’’سیڈ بل‘‘ اسی زراعت اور کسان مخالف بی جے پی حکومت کا دماغی اختراع ہے جس نے حصول اراضی اور دیگر کالے قوانین متعارف کروائے تھے جو سال لوگوں کو کھاد کے لیے لائنوں میں کھڑا کر کے ذلیل کرتا ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے کہاکہ بی جے پی کے لیڈر پہلے بیج کمپنیوں سے کمیشن کھائیں گے، پھر کیڑے مار دوا بنانے والی کمپنیوں سے، پھر ذخیرہ اندوزی کے لیے بننے والے سائلو کمپنیوں سے، پھر فصل بیمہ کمپنیوں سے، پھر کم قیمت طے کرتے وقت، پھر فصل کی خرید و فروخت میں ملوث دلالوں سے، ہندوستانی ماحول میں ایسے سیڈ سے زراعت اور کسان مکمل طور پر تباہ ہوںجائیں گے۔ اس کی منظم انداز میں سختی سے مخالفت ہونا چاہیے۔ ایم آر پی اور آوارہ مویشیوں سے پریشان کسان اب بی جے پی حکومت کی زیادتیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ یہ بی جے پی کے حامی زراعت اور کسانوں کو تباہ کرنے کے لیے سب کچھ کریں گے کیونکہ یہ وہی لوگ ہیں جو زمین کی کھدائی سے لے کر کان کنی اور اس کی پیداوار تک ہر چیز پر گدھ کی نظر رکھتے ہیں اور سال بہ سال کسی نہ کسی طریقے سے کسانوں پر حملہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کسان مخالف تھی، ہے اور رہے گی۔ بی جے پی ہٹاؤ اور کھیتوں، کھیتی باڑی اور کسانوں کو بچاؤ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined