قومی خبریں

ایران میں فوجی پریڈ کے دوران حملہ، 12 جوان ہلاک

حملہ آوروں کے دستہ نے پریڈ دیکھنے کے لئے بیٹھے حکام کو نشانہ بناکر حملہ کیا۔ فی الحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایران کے شمال مغربی اہواز شہرمیں فوج کی پریڈ کے دوران سنیچر کوہوئے حملے میں کم از کم 12 جوان ہلاک ہو گئے جبکہ 20 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ سلامتی دستوں نے دو حملہ آوروں کو کو مار گرایا ہے۔ نیم سرکاری خبررساں ایجنسی اسنا نے حکام کے حولے سے یہ خبر دی ہے۔

یہ پریڈ عراق میں 1980میں شروع ہوئی جنگ کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔ حملہ آوروں کے دستہ نے پریڈ دیکھنے کے لئے بیٹھے حکام کو نشانہ بناکر حملہ کیا۔ فی الحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Published: 22 Sep 2018, 3:21 PM IST

اس درمیان میہر خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ اس حملے میں کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے اور کئی زخمی ہوگئے۔ ملک کی راجدھانی تہران اور دیگر مقامات پر بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔

Published: 22 Sep 2018, 3:21 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Sep 2018, 3:21 PM IST