قومی خبریں

اے ٹی ایم کارڈ کلوننگ گروہ کا پردہ فاش، تین افراد گرفتار

نائک نے بتایا کہ ان کی شناخت ہنس نیتن کوٹھاڈیا، انوبھو عرف بابو اور دلشاد کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے پاس سے 67 کلون کیے گئے اے ٹی ایم کارڈ، ایک اسکیمنگ مشین، دو خفیہ کیمرہ اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی پولس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے اے ٹی ایم کارڈ کی کلوننگ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرکے اس میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے پاس سے 67 اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

Published: undefined

کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولس ڈاکٹر جی رام گوپال نائک نے ہفتے کے روز یہاں بتایا کہ اے ٹی ایم کارڈ کلوننگ کرنے والا یہ گروہ گزشتہ دو سال سے زیادہ وقت سے سرگرم تھا۔ اس دوران ان لوگوں نے ایک سو سے زیادہ افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔ ان لوگوں کے خلاف ممبئی پولس میں بھی اے ٹی ایم کارڈ کلوننگ کا معاملہ بھی درج کیا ہے۔

Published: undefined

رام گوپال نائک نے بتایا کہ ان کی شناخت ہنس نیتن کوٹھاڈیا (38)، انوبھو عرف بابو(23) اور دلشاد (33) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے پاس سے 67 کلون کیے گئے اے ٹی ایم کارڈ، ایک اسکیمنگ مشین، دو خفیہ کیمرہ، ایک ایم ایس آر رائٹ اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ساتھ دھوکہ دہی کے بڑھتے جرائم کی شکایتوں کے پیش نظر کرائم برانچ نے اے سی پی پنکج سنگھ کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے یکم نومبر کو تینوں ملزموں کو سرائے کالے خاں بس ٹرمینل کے پاس سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

پولس پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ گروہ کے افراد پورے ملک میں اے ٹی ایم کارڈ کی کلوننگ کرنے کا کام کرتے تھے۔ ان لوگوں نے قبول کیا ہے کہ اسکیمنگ مشین اور خفیہ کیمرہ انھیں ایک نائیجیریائی شہری سے ملا ہے۔ اسکیمنگ مشین کو اے ٹی ایم میں لگا دیتے تھے جس سے کارڈ کا مکمل ڈاٹا ریکارڈ کر لیا جاتا تھا اور خفیہ کیمرے سے اے ٹی ایم کارڈ کے پن کو ریکارڈ کر کے بہ آسانی اے ٹی ایم کارڈ کی کلوننگ کرلی جاتی تھی۔ پولس اس معاملے میں تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اس میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ