قومی خبریں

اسمبلی انتخابات: کانگریس صدر کھڑگے تلنگانہ، راہل اور پرینکا راجستھان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے بدھ کو تلنگانہ میں دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے، جب کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا راجستھان میں پانچ جلسوں سے خطاب کریں گے

<div class="paragraphs"><p>کھڑگے، راہل، پرینکا / آئی اے این ایس</p></div>

کھڑگے، راہل، پرینکا / آئی اے این ایس

 
DL_JR

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے بدھ کو تلنگانہ میں دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے، جب کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا راجستھان میں پانچ جلسوں سے خطاب کریں گے۔ کانگریس لیڈروں کے مطابق کھڑگے بدھ کو تلنگانہ کے عالم پور اور نلگونڈہ اسمبلی حلقوں میں موجود رہیں گے۔

وہ پہلے دوپہر 1.30 بجے عالم پور کے لیزا ٹاؤن علاقہ میں اور پھر 4.30 بجے نلگونڈہ کے مریگوڈا گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ تلنگانہ اسمبلی کی 119 نشستوں کے لیے 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔

دریں اثنا، راہل گاندھی راجستھان کے دھول پور ضلع کے راجاکھیڑا میں دوپہر 12 بجے خطاب کریں گے، جبکہ دوسری ریلی دوپہر 1.30 بجے بھرت پور میں ہوگی۔ آخری جلسہ دوپہر 3 بجے گنگاپور میں ہوگا۔

ان کی بہن اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا چورو میں 12.30 بجے اور شاہ پورہ میں 2.30 بجے دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ راجستھان میں 200 سیٹوں والی اسمبلی کے لیے ہفتہ کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔