قومی خبریں

آسام :احتجاج بے قابو،دو کی موت،غیر معینہ کرفیو، انٹرنیٹ خدمات معطل، فوج کی تعیناتی

حکومت نے کہا کہ وہ سی اے بی کو لاگو کرکے ریاست کی ثقافت اور زبان کے ساتھ ساتھ سیاسی اور زمین کے حقوق کی حفاظت کے لئے پابندعہد ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

گوہاٹی: آسام میں شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کی مخالفت میں ہو رہے احتجاج کو روکنے اور ریاست کی حالت میں تیزی سے بہتری لانے کے لئے انتظامیہ نے گوہاٹی سمیت مختلف شہروں میں غیر معینہ مدت کا کرفیو لگانے، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے فوج کو طلب کیا ہے۔ اسی دوران اطلاع ہے کہ احتجاج کے دوران دو مظاہرین کی موت ہو گئی ہے۔

Published: 13 Dec 2019, 8:00 AM IST

سی اے بی کی مخالفت میں جاری مظاہروں کی وجہ سے گوہاٹی سے کئی پروازیں منسوخ ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں ہوائی جہاز اور ریلوے خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ شمال مشرقی میں کم فاصلےکی مسافر ٹرینیں جمعرات کو منسوخ رہیں۔ ساتھ ہی جمعہ کو بھی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈبروگڑھ، تنسکھيا، سلچر اور اگرتلا سے چلنے والی لمبی دوری / ایکسپریس مسافر ٹرینوں کو مختصر وقت کے لئے اور گوہاٹی اور كامكھيا ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کو جمعرات اور جمعہ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Published: 13 Dec 2019, 8:00 AM IST

گورنر جگدیش مکھی اور وزیر اعلی سرواند سونووال نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔سونووال نے ایک طبقے کے لوگوں پر سی اے بی کے معاملے پر غلط فہمی اور ریاست میں امن و امان میں خلل پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سی اے بی کو لاگو کرکے ریاست کی ثقافت اور زبان کے ساتھ ساتھ سیاسی اور زمین کے حقوق کی حفاظت کے لئے پابندعہد ہے۔

Published: 13 Dec 2019, 8:00 AM IST

سی اے بی کی مخالفت میں جاری احتجاج کو دیکھتے ہوئے گوہاٹی اور ڈبروگڑھ میں بدھ کے روز غیر معینہ مدت کا کرفیولگایا گیا ہے جبکہ سونت پور ضلع کے تیزپور اور ڈھكياجلي تھانہ علاقوں میں جمعرات کو کرفیو نافذ رہا۔ تنسكيا اور جورہاٹ میں آج رات کے وقت میں کرفیو لگایا گیا ہے۔

Published: 13 Dec 2019, 8:00 AM IST

گوہاٹی، ڈبروگڑھ، تنسكيا، تیزپوراور جورہاٹ میں مختلف جگہوں سے فوج کو بلا لیا گیا ہے اور صورت حال کو معمول پر لانے کے لئے فوج کے جوانوں نے گشت کی اور انتظامی حکام نے قانونی نظم و نسق کا جائزہ لیا۔ریاست کے 10 اضلاع میں گذشتہ شام سے 24 گھنٹے کے لئے معطل کی گئی انٹرنیٹ خدمات اگلے حکم تک ملتوی کر دی گئی ہیں۔ ریاست کے 11 اضلاع میں تعلیمی ادارے 22 دسمبر تک کے لئے بند کر دیے گئے ہیں۔

Published: 13 Dec 2019, 8:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Dec 2019, 8:00 AM IST