دہلی پولیس (فائل) / آئی اے این ایس
نئی دہلی: مغربی دہلی کے دوارکا نارتھ علاقے میں چالان کے لیے ایک ٹریکٹر کو روکنے کی کوشش کرنا محکمہ ٹریفک میں تعینات اے ایس آئی راجکمار کو بھاری پڑ گیا۔ اس سے ناراض ٹریکٹر مالک نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اے ایس آئی کو لاٹھی ڈنڈے سے بری طرح مارا۔ سر پر ڈنڈا لگنے سے اے ایس آئی بے ہوش ہو گیا۔ موقع پر پہنچے بندہ پور تھانے کے ایک کانسٹیبل نے اے ایس آئی کو حملہ آوروں کے چنگل سے چھڑایا۔ اس دوران ٹریکٹر مالک کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ دیگر دو ملزمین موقع سے فرار ہو گئے۔ اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور فرار ملزمین کی تلاش کر رہی ہے۔
Published: 09 Oct 2025, 11:00 AM IST
دوارکا نارتھ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں راج کمار نے بتایا کہ 6 اکتوبر کو ان کی تعیناتی دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ دوارکا موڑ این ایس یو ٹی روڈ پر تھی۔ وہ گاڑیوں کے چالان کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک ٹریکٹر ڈرائیور نو انٹری ہونے کے باوجود وہاں سے جانے لگا۔ راجکمار نے ڈرائیور کو ٹریکٹر روکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور تیزی سے اسے لے کر بھاگ گیا۔ اے ایس آئی نے اس کی ویڈیو بنا لی۔ کچھ دور جانے کے بعد اس پر سوار ٹریکٹر کا مالک نیچے اترا اور اے ایس آئی کے پاس آیا اور انہیں دھمکیاں دینے لگا۔
Published: 09 Oct 2025, 11:00 AM IST
اسی دوران اس کے دو ساتھی بھی آ گئے۔ تینوں نے اے ایس آئی کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور ونے ڈنڈے سے اے ایس آئی کے سر پر حملہ کیا جس سے وہ بے ہوش ہو گئے۔ اسی دوران بندا پور تھانے میں تعینات کانسٹیبل مونو وہاں پہنچ گئے اور اے ایس آئی کو حملہ آوروں سے بچاتے ہوئے وپن گارڈن کے رہنے والے ٹریکٹر کے مالک ویریندر ساگوان کو پکڑ لیا۔ پولیس زخمی اے ایس آئی راجکمار کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے گئی۔ علاج کروانے کے بعد پولیس نے اس کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا۔
Published: 09 Oct 2025, 11:00 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Oct 2025, 11:00 AM IST