قومی خبریں

بی جے پی چھوڑ لولی کی کانگریس میں واپسی

لولی کے کانگریس چھوڑنے کی وجہ سے کارپوریشن انتخابات میں پارٹی کو نقصان ہوا تھا۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ اروندر سنگھ لولی، ساتھ میں دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اجے ماکن اور ہارون یوسف

نئی دہلی: دہلی کے سابق وزیر اور دہلی کانگریس کے سابق صدر اروندر سنگھ لولی آج واپس کانگریس میں شامل ہو گئے۔ اروندر سنگھ لولی دہلی کے تیز طرار سیاسی رہنماؤ ں میں سےہیں لیکن کارپوریشن انتخابات سے قبل وہ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ اس وقت کانگریس چھوڑنے کی وجہ سے کارپوریشن انتخابات میں کانگریس کو نقصان ہوا تھا۔

Published: 17 Feb 2018, 11:37 AM IST

اروندر سنگھ لولی اجے ماکن کے بہت قریب ہوا کرتے تھے لیکن جب اجے ماکن کو دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر بنایا گیا تو وہ ناراض ہو گئے تھے اور ان کے کانگریس چھوڑنے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے۔ دہلی کانگریس میں گزشتہ کئی دنوں سے کچھ واضح تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں۔

Published: 17 Feb 2018, 11:37 AM IST

حال ہی میں سابق وزیر اعلی شیلا دکشت اور دہلی کانگریس کے صدر اجے ماکن کے درمیان بھی اختلافات دور ہوتے نظر آ رہےہیں۔ عام آدمی پارٹی حکومت کے تین سال پورے ہونے پر دونوں رہنماؤں نے ایک ساتھ میڈیا سے خطاب کیا تھا۔ لولی کی واپسی کی خبر سے دہلی کانگریس میں زبردست خوشی کا ماحول ہے۔ ادھران کی واپسی سے دہلی کی سیاست میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

Published: 17 Feb 2018, 11:37 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Feb 2018, 11:37 AM IST