قومی خبریں

شراب پالیسی معاملہ میں اگلی گرفتاری اروند کیجریوال کی ہوگی، پیشی کے دوران ٹھگ سکیش کا دعویٰ

پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیشی کے دوران سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ شراب پالیسی معاملہ میں گرفتار ہونے والے اگلے شخص اروند کیجریوال ہوں گے

سکیش چندرشیکھر، تصویر آئی اے این ایس
سکیش چندرشیکھر، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دو سو کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں جیل میں بند ٹھگ سکیش چندر شیکھر نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیشی کے دوران سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ شراب پالیسی کیس میں گرفتار ہونے والے اگلے شخص اروند کیجریوال ہون گے۔ سکیش نے کہا ’’انہوں نے جو کچھ کیا ہے میں اس کا پردہ فاش کروں گا۔‘‘

Published: undefined

سکیش نے کہا ’’کیجریوال وزیر ہیں، شراب پالیسی کے معاملے میں مزید گرفتاریاں ہوں گی۔ کیجریوال اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ میرا شراب پالیسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

اس سے پہلے سکیش چندر شیکھر نے خط لکھ کر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور منیش سسودیا پر کئی سنگین الزامات لگائے تھے۔ سکیش نے عام آدمی پارٹی کو مہا ٹھگ قرار دیا تھا۔ اس کے ساتھ کہا تھا میں عآپ کی تمام الٹی سیدھی کارگزاریوں اور کارناموں کو بے نقاب کرنے کے لئے آ رہا ہوں۔ سکیش نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے سسودیا کے ساتھ قریب سے کام کیا ہے اور وہ جانتا ہے کہ وہ کس طرح ہر محکمانہ کام میں کمیشن حاصل کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined