قومی خبریں

کورونا انفیکشن سے ہندوستان میں اب تک تقریباً 25 ہزار اموات، آج پھر ٹوٹا ریکارڈ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار سے زیادہ کورونا کے نئے مریض سامنے آئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ ہندوستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد اب 968876 ہو گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک کے سب سے زیادہ 32 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 9.69 سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کے روز صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 32695 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 968876 ہوگئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایک دن میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز 29429 معاملات رپورٹ ہوئے تھے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 606 افراد کی ہلاکت کے ساتھ تعداد اموات 24915 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملوں میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی مستقل طور پر بڑھ رہی ہے اور گذشتہ ایک دن میں 20783 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، جن میں 612815 کو کل چھٹی دے دی گئی۔ اس وقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 331146 فعال معاملے ہیں۔

Published: undefined

کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 7975 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 275640 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 233 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 10928 ہوگئی ہے۔ وہیں 1،52،613 افراد انفیکشن سے جنگ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

انفیکشن کے معاملے میں دوسرے مقام پر پہنچے تمل ناڈو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے معاملے 4496 کے اضافے کے ساتھ 151820 ہوگئے ہیں اور اسی عرصے کے دوران 68 لوگوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 2167 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 102310 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined