
نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے آج کرناٹک کے علاوہ کئی ریاستوں میں ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کرناٹک کے علاوہ پنجاب، یوپی، اڈیشہ میں ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں جالندھر لوک سبھا سیٹ کے لیے 10 مئی کو انتخابات ہوں گے اور 13 مئی کو نتائج جاری کئے جائیں گے۔
وہیں، اڈیشہ کی جھاڑسوگوڈا اسمبلی سیٹ، اتر پردیش کی چھانبے اور سوار اسمبلی سیٹوں اور میگھالیہ کی شیلانگ اسمبلی سیٹ کے لیے 10 مئی کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ 13 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ کمیشن نے بدھ کو اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ انتخابات ایک ہی مرحلے میں ہونے ہیں۔ ووٹنگ 10 مئی کو ہوگی جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔