قومی خبریں

کسان مخالف بی جے پی حکومت نے سازش کے تحت فصلوں کی خرید روکی: کانگریس

ہریانہ کانگریس کی صدر کماری شیلجا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتخاب میں عوام نے اس مغرور حکومت کو اکثریت نہ دے کر سبق سکھانے کی کوشش کی، اس کے بعد بھی یہ مخالف فیصلے لینے سے ہچکچا نہیں رہی۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس 

چنڈی گڑھ: ہریانہ کانگریس کی صدر کماری شیلجا نے ریاست میں دھان کی خرید نہ ہونے کے سلسلے میں ریاست کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے آج یہاں کہا کہ اس انتخاب میں عوام نے اس مغرور حکومت کو سبق سکھانے کے بعد بھی یہ حکومت عوام مخالف فیصلے لینے سے ہچکچا نہیں رہی ہے۔ حکومت کی سازش کے تحت کسانوں کا دھان خریدا نہیں جارہا ہے جو کہ کسانوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ اس کسان مخالف حکومت کا ایک ہی ایجنڈے ہے کہ کسان کو کس طرح لوٹا جائے۔

Published: undefined

کماری شیلجا نے کہا کہ صرف ریاستی حکومت ہی نہیں بلکہ مرکزی حکومت بھی کسانوں کو برباد کرنے پر آمادہ ہے۔ پہلے ہی خریف کی فصل کم از کم امدادی قیمت سے اوسطاً 22.5 فیصد سے کم پر فروخت ہورہی ہے۔ لاگت سے 50 فیصد زیادہ کم از کم امدادی قیمت دینے کا وعدہ بھی نبھایا نہیں جارہا ہے۔ حکومت نے کھاد پر چار فیصد، زرعی آلات پر 18 فیصد اور جراثیم کش ادویہ پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگادیا ہے تو دوسری جانب ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کسانوں پر چو طرفہ مار کے بعد اب ان کے خون پسینے سے سینچی گئی فضل کی خریداری بند کرکے سازش کے تحت کسانوں کو برباد کرنے کی سازش یہ حکومت رچ رہی ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد دھان کی خریداری شروع کرائی جائے ورنہ کانگریس پارٹی سڑکوں پر اترنے پر مجبور ہوجائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined