قومی خبریں

جموں و کشمیر میں لشکر کے مزید ایک ماڈیول کا انکشاف، 6 ملیٹینٹ گرفتار

پولیس کے مطابق ابتدائی جانچ کے دوران پتہ چلا کہ گرفتار ملیٹینٹ رسد فراہم کرنے، پناہ دینے، مالی امداد کا انتظام کرنے اور نوجوانوں کو ہائبرڈ دہشت گردوں کی شکل میں کام کرنے کے لیے ترغیب دینے میں شامل تھے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے جڑے چھ ملیٹینٹ کے معاونین کو گرفتار کر کے ایک دہشت گردانہ ماڈیول کا انکشاف کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر جانچ شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

افسران نے جمعہ کے روز بتایا کہ گرفتار لوگوں کی شناخت للہار کاکاپورا باشندہ رؤف احمد لون عرف امجد، عاقب مقبول بھٹ باشندہ الوچی باغ پمپور، جاوید احمد ڈار باشندہ لاروے کاکاپورہ، ارشد احمد میر باشندہ پریگام پلوامہ، رمیز راجہ باشندہ پریگام پلوامہ اور سجاد احمد ڈار باشندہ لاروا کاکاپورہ کی شکل میں ہوئی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ’’ابتدائی جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ یہ گرفتار ملیٹینٹ کے معاونین رسد فراہم کرنے، پناہ دینے، مالی امداد کا انتظام و منتقلی کرنے اور نوجوانوں کو ہائبرڈ دہشت گردوں کی شکل میں کام کرنے کے لیے ترغیب دینے میں شامل تھے۔‘‘

Published: undefined

پولیس نے کہا کہ جانچ ٹیم کو یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ دہشت گرد کمانڈر ریاض احمد ڈار عرف خالد عرف شیراز کے لیے کام کر رہے تھے، جو سیدرگنڈ کاکاپورہ پلوامہ باشندہ دہشت گرد تنظیم لشکر کا تھا اور اس کے ساتھ لگاتار رابطے میں تھا۔ اس کے علاوہ اس کی ہدایت پر ضلع میں دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری رکھنے میں اہم کردار نبھایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined