قومی خبریں

اڈیشہ کے بالاسور میں پھر ہونے والا تھا ٹرین حادثہ، اسٹیشن ماسٹر اور پوائنٹ مین کی معطلی کا حکم

یہ حادثہ اڈیشہ کے بہناگا بازار اسٹیشن سے تقریباً 15 کلومیٹر دور کا بتایا گیا ہے جہاں 2 جون کی شام کو ٹریپل ٹرین حادثہ ہوا تھا، اس حادثہ میں کم از کم 293 لوگ مارے گئے تھے جبکہ ہزاروں لوگ زخمی ہوئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں گزشتہ مہینے ہوئے ٹریپل ٹرین حادثہ میں سینکڑوں لوگوں کی موت کے بعد بھی لگتا ہے کہ ریلوے نے سبق نہیں لیا ہے، کیونکہ منگل کو ایک بار پھر تقریباً اسی جگہ پر ایک اور مسافر ٹرین حادثہ کا شکار ہوتے ہوتے بچی۔ اس معاملے میں غلطی کے لیے ایک اسٹیشن ماسٹر اور پوائنٹ مین کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

افسران نے بدھ کے روز اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ منگل کو بھدرک سے بالاسور جا رہی ایک میمو ٹرین غلطی سے نیلگری اسٹیشن کے پاس لوپ لائن ٹریک میں گھس گئی جہاں رکھ رکھاؤ کا کام چل رہا تھا۔ خوش قسمتی سے لوکو پائلٹ نے غلطی کا پتہ چلتے ہی فوراً بریک لگا دیا جس سے بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔

Published: undefined

میمو ٹرین کے لوکو پائلٹ نے کہا کہ ٹرین 7 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی تھی اور ٹریک ٹھیک سے سیٹ نہیں تھا۔ ٹرین کے پٹری سے اترنے کا کوئی امکان نہیں تھا، لیکن پٹریاں متاثر ہو سکتی تھیں اور پوائنٹ ٹوٹ سکتا تھا۔ تقریباً ایک گھنٹے تک سائٹ پر رکنے کے بعد ٹرین نے بالاسور کی طرف اپنا سفر دوبارہ شروع کیا۔

Published: undefined

ریلوے کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ اس معاملے میں غلطی کے لیے نیلگری ریلوے اسٹیشن کے پوائنٹ مین اور اسٹیشن ماسٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ حادثہ بہناگا بازار اسٹیشن سے تقریباً 15 کلو میٹر دور کا بتایا گیا ہے جہاں 2 جون کی شام کو ٹریپل ٹرین حادثہ ہوا تھا۔ اس حادثہ میں کم از کم 293 لوگ ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined