قومی خبریں

ایک اور آئی اے ایس افسر مستعفی، جمہوریت پر خطرے کے بادل!

آئی اے ایس افسر ایس سسیکانتھ سینتھل نے اپنے عہدے سے یہ کہہ کر استعفی دے دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک کے بنیادی تانے بانے کو کافی چیلنجز کا سامنا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک کے جمہوری مستقبل پر سوال اٹھاتے ہوئے اور آئی اے ایس افسر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ آئی اے ایس افسر ایس سسیکانتھ سینتھل نے اپنے آئی اے ایس عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ جنوبی کرناٹک کے ڈپٹی کمشنر رہے سسیکانتھ نے کہا ہے کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ بطور سیول سرونٹ کام جاری رکھنا غیر اخلاقی ہے جبکہ جمہوریت کی بنیاد ی اصولوں سے غیر معمولی طریقے سے سمجھوتہ کیا جا رہا ہے ‘‘۔

Published: 06 Sep 2019, 5:10 PM IST

انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سینتھل نے کہا ہے کہ ’’آنے والے دنوں میں ملک کے بنیادی تانے بانے کو بہت مشکل چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ایسے میں اپنے کام کو جاری رکھنے کے لئے آئی اے ایس سے استعفی دینا ہی بہتر رہے گا‘‘۔

Published: 06 Sep 2019, 5:10 PM IST

انہوں نے جون 2017 میں جنوبی کرناٹک کے ضلع کمشنر کا عہدہ سنبھالا اور ضلع میں سب سے متحرک ڈی سی کے طور پر معروف ہوئے ۔ 40 سالہ سینتھل 2009 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور ان کا تعلق تمل ناڈو سے ہے۔

Published: 06 Sep 2019, 5:10 PM IST

سینتھل نے سال 2009 اور 2012 کے درمیان بیلاری میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر کام کیا اور وہ بیتے دنوں سی سی ڈی کے بانی وی جی سدھارتھ کے معاملہ کی جانچ کر رہے تھے ۔ واضح رہےاس سے قبل جموں و کشمیر کے مدے پرایک آئی اے ایس افسر مستعفی ہو چکے ہیں ۔ حال کے دنوں میں سینتھل دوسرے آئی اے ایس افسر ہیں جو مستعفی ہوئے ہیں۔

Published: 06 Sep 2019, 5:10 PM IST

اس سے قبل آئی اے ایس افسر گوپی ناتھ کنن نے اپنے عہدے سے یہ کہہ کر استعفی دے دیا تھا کہ کشمیر میں لوگوں کو ان کی بات کہنا کا حق نہیں دیا جا رہا ہے ۔ کنن نے کہا تھا کہ ’’میں انسان کی اظہار آزادی کے حق کا استعمال کرنا چاہتا ہوں لیکن سروس میں میرے لئے ایسا کرنا نا ممکن تھا کیونکہ اس میں کئی ضابطہ ہوتے ہیں ‘‘۔

Published: 06 Sep 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Sep 2019, 5:10 PM IST