پٹنہ ہوائی اڈہ/ ویڈیو گریب
پٹنہ ہوائی اڈہ کو ایک بار پھر بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ ایک مہینے میں یہ دوسرا موقع ہے جب ہوائی اڈہ کو اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ دھمکی کی خبر ملتے ہی افرا تفری مچ گئی، جس کے بعد پورے ہوائی اڈہ پر تحفظ کے سخت انتظامات کر دیے گئے۔ اس بار پٹنہ ہوائی اڈہ کے نئے ٹرمینل عمارت سمیت پورے احاطہ کو اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ حالانکہ سیکوریٹی ایجنسیاں پوری طرح مستعد ہیں اور پٹنہ ہوائی اڈہ کی تمام سرگرمیوں پر نظربنائے ہوئی ہیں۔
Published: undefined
’پربھات خبر‘ کی اطلاع کے مطابق ہوائی اڈہ کے ڈائرکٹر کو جمعہ کی رات تقریباً 9:50 بجے ایک میل آیا، اسی میل میں بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ میل کا ذرائع pk_nawas@outlook.com بتایا گیا ہے۔ جیسے ہی یہ اطلاع ہوائی اڈہ انتظامیہ کو ملی، بم اسکواڈ اور سلامتی دستوں کو فوراً الرٹ کر دیا گیا اور پٹنہ ہوائی اڈہ کے چپّے-چپّے کی گہرائی سے تلاشی لی گئی۔
Published: undefined
ادھر بم سے پٹنہ ہوائی اڈہ کو اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد بی ٹی اے سی کی میٹنگ دیر رات کی گئی۔ پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا اور گھنٹے بھر چلی میٹنگ میں کمیٹی نے اس دھمکی کو ’غیر مخصوص‘ قرار دیا۔ حالانکہ سبھی متعلقہ حصہ داروں کو ضروری تحفظاتی اقدامات کے لیے حکم جاری کیا گیا۔
Published: undefined
دھمکی بھرے میل کے بعد پٹنہ ہوائی اڈہ پر مسافروں اور ان کے سامان پر سخت نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہوائی اڈہ احاطہ کی نگرانی کو مضبوط کرنے کے لیے اضافی سیکوریٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ایئر لائنس، گراؤنڈ ہینڈلنگ اسٹاف اور دیگر معاون ایجنسیوں کے ساتھ سبھی متعلقہ لوگوں کو مستعد رہنے اور ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Published: undefined
اس دھمکی کو لے کر ہوائی اڈہ انتظامیہ نے ہوائی اڈہ تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ سائبر سیل کی مدد لی جا رہی ہے تاکہ میل بھیجنے والے کی شناخت ہو سکے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے 30 جون کو بھی پٹنہ ہوائی اڈہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی۔ جس کے بعد سے ہی تحفظ کے انتظامات سخت کر دیے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined