قومی خبریں

کورونا سے مزید 202 مریض فوت، 7350 نئے معاملے

اب تک اس کورونا وائرس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 75 ہزار 636 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایکٹو کیسز 825 کم ہو کر 91456 ہو رہ گئے ۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے جہاں 202 لوگوں کی موت ہوگئی، وہیں کورونا انفیکشن کے 7,350 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ دریں اثنا اتوار کو 19 لاکھ 10 ہزار 917 کووڈ ٹیکے لگائے گئے اور اس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ کاری کی تعداد ایک ارب 33 کروڑ 17 لاکھ 84 ہزار 462 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارت برائے صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 973 مریض صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 41 لاکھ 30 ہزار 768 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایکٹو کیسز 825 کم ہو کر 91456 ہو رہ گئے اور مزید 202 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اور اب تک اس وائرس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 75 ہزار 636 ہو گئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 98.37 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.26 فیصد اور شرح اموات 1.37 فیصد پر برقرار ہے۔

Published: undefined

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ ایکٹو کیسز اور اموات کے معاملے میں سب سے آگے رہا ہے۔ ریاست میں ایکٹو کیسز 222 کم ہو کر 39,018 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 3,856 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانےوالوں کی تعداد بڑھ کر 51,12,620 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 143 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 42,967 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹرمیں ایکٹیو کیسز 11 کم ہو کر 10,120 رہ گئے ہیں، جبکہ مزید 16 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141259 ہو گئی ہے۔ وہیں مزید 699 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے ان کی کل تعداد 6492504 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان