قومی خبریں

حج 2020 کا اعلان: 10 اکتوبر سے 10 نومبر تک قبول کی جائیں گی آن لائن درخواستیں

اتنے بڑے پروگرام میں چھوٹی موٹی شکایات ہوسکتی ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی حالانکہ مجموعی طورپر کئی معنوں میں حج 2019 تاریخی رہا ہے

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

نئی دہلی: حج 2019 کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے اقلیتی امورکے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں حج 2020 کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حج 2020 کے لئے آن لائن درخواست کا عمل 10 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 10 نومبر2019 تک جاری رہے گا۔ ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مختارعباس نقوی نے بتایا کہ آج حج 2019 کی کامیاب تکمیل کی ریویو میٹنگ میں گزشتہ حج امورکا جائزہ لیا گیا اور اگلے حج کی تیاریوں کے سلسلے میں بات کی گئی۔ مختار نقوی نے کہا کہ اس بار حج کا عمل 100 فی صد ڈیجیٹل ہوگا۔ یعنی آئندہ 10 اکتوبر سے 10 نومبر 2019 تک حج بیت اللہ کے لئے عازمین کی آن لائن درخواستیں قبول کی جائیں گی۔

Published: 04 Oct 2019, 6:49 PM IST

انہوں نے بتایا کہ اس بار تمام حاجیوں کو ای ویزہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جسے موبائل ایپ سے بھی ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ جائزہ میٹنگ میں اقلیتی امور کے سکریٹری سیلیش، سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر اوصاف سعید، حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناح نبی شیخ، حج کمیٹی کے سی ای او ایم اے خان، جدہ میں ہندوستان کے قونصل جنرل محمد نور رحمن شیخ کے علاوہ وزارت اقلیتی امور، وزارت خارجہ، وزارت شہری ہوا بازی اور وزارت صحت کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

Published: 04 Oct 2019, 6:49 PM IST

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مختارعباس نقوی نے کہا کہ پورٹل پر حج گروپ آرگنائزر (ایچ جی او) کے لئے درخواست دینے کا عمل یکم نومبر سے شروع ہوگا جو یکم دسمبر تک جاری رہے گا۔ حج کا عمل جلد شروع کرنے سے ہندوستان اور سعودی عرب میں حج کے انتظامات بہتر ہوں گے۔ نقوی نے کہا کہ پچھلے سال ملک بھر میں 21 امبارکیشن پوائنٹس تھے، حج 2020 کے لئے وجئے واڑہ (آندھرا پردیش) کونیا امبارکیشن پوائنٹس بنایا جائے گا۔ اس طرح حج 2020 کے لئے ملک بھرکے 22 امبارکیشن پوائنٹس سے تقریباً 2 لاکھ ہندوستانی مسلمان حج پر جائیں گے۔

Published: 04 Oct 2019, 6:49 PM IST

سعودی عرب میں امسال بھی ہندوستانی حجاج کے ساتھ ہوئی پریشانیوں کے ازالے سے متعلق حکومت کی تیاریوں کو لے کر پوچھے گئے سوال کے جواب میں مختارنقوی نے کہا کہ اتنے بڑے پروگرام میں چھوٹی موٹی شکایات ہوسکتی ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی حالانکہ مجموعی طور پرانہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی معنوں میں حج 2019 تاریخی رہا ہے اور کئی سالوں میں سب سے کامیاب حج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ ہندوستانی مسلمانوں نے بغیر کسی سبسڈی کے 2019 میں حج کیا۔ سفر حج پر 18 فی صد جی ایس ٹی کم کرکے 5 فیصد کر دیا گیا جس سے گزشتہ حج میں حجاج کرام کو 113 کروڑ روپئے سے زیادہ کی بچت ہوئی۔

Published: 04 Oct 2019, 6:49 PM IST

مختارنقوی نے کہا کہ اس کے علاوہ تمام امبارکیشن پوائنٹس سے حج کے سفر کیلئے ہوائی کرایوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں لی گئی رہائش گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 100 ریال سے بھی کم لی گئی تھی، جس سے ہندوستان کے ہر حاجی کے لئے تقریباً 3000 روپئے کی بچت ہوئی تھی۔ سعودی عرب میں ہندوستانی حجاج کے لئے رہائش میں بدعنوانی کے سوال پرمختار نقوی نے کہا کہ کچھ لوگوں کا مشغلہ یہی ہے کہ وہ باتھ روم، ٹوائلٹ میں رکھے سامان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پرڈال دیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ حجاج کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مختار نقوی نے کہا کہ بہر حال ہم ایسی چیزوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: 04 Oct 2019, 6:49 PM IST

انہوں نے کہا کہ حج 2019 میں ملک بھر کے 21 ہوائی اڈوں سے 500 سے زیادہ پروازوں کے ذریعے 2 لاکھ ہندوستانی مسلمان حج پر گئے تھے جس میں تقریباً 48 فی صد خواتین شامل تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ حج 2019 کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ 1 لاکھ 40 ہزار عازمین اور حج گروپ آرگنائزر (ایچ جی او) کے ذریعہ 60 ہزار عازمین حج پر گئے تھے۔ حج گروپ منتظمین نے حج کمیٹی آف انڈیا کے مجوزہ پیکیج پر 10 ہزارحجاج کو بھی لیا۔ نقوی نے بتایا کہ حج 2019 کے لئے 2 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس میں تقریباً 1 لاکھ 65 ہزار درخواستیں آن لائن وصول کی گئیں۔

Published: 04 Oct 2019, 6:49 PM IST

حج کوٹہ بڑھائے جانے کے سوال پر مختار نقوی نے کہا کہ ابھی اس سلسلے میں غور کیا جا رہا ہے اس کے بعد سعودی عرب سے تحریری طور پر بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حج کوٹہ میں 2 لاکھ کا اضافہ کرنے کے نتیجے میں آزادی کے بعد پہلی بار 2019 میں اترپردیش، مغربی بنگال، آندھراپردیش، بہار سمیت تمام بڑی ریاستوں کے عازمین حج کی تمام درخواستیں قبول کرلی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے کوٹے میں اضافے کی بنا پر سعودی عرب نے اترپردیش، مغربی بنگال، آندھراپردیش، آسام، بہار، پنجاب، گوا، منی پور، اڈیشہ، پڈوچیری، دادر اور نگر حویلی، لکشدیپ، چندی گڑھ، دمن اور دیپ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، تریپورہ میں ویٹنگ لسٹ کلیئر ہونے کی وجہ سے تمام درخواست دہندگان کو حج پر جانے کا موقع ملا۔

Published: 04 Oct 2019, 6:49 PM IST

مرکزی وزیر مختار نقوی نے کہا کہ پہلی بار حج سے متعلق سرگرمیوں میں شفافیت اور سہولیات کے لئے حج گروپ آرگنائزر کا ایک پورٹل (پورٹل برائے حج گروپ آرگنائزر) بھی بنایا گیا ہے جس میں تمام منظورشدہ ایچ جی او پیکیجز وغیرہ کی معلومات دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اس سال عازمین حج کو ہرطرح کی جانکاری مہا کرانے اور حج کے پورے عمل میں مدد کرنے کے لئے ممبئی واقع حج ہاوس میں 100 لائنوں کا اطلاعاتی مرکز شروع کیا جا رہا ہے۔

Published: 04 Oct 2019, 6:49 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Oct 2019, 6:49 PM IST