قومی خبریں

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کی تاریخ کا اعلان، 21 جولائی سے 12 اگست تک رہے گا جاری

اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے مطالبے کے درمیان مرکزی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز 21 جولائی 2025 سے ہوگا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: آپریشن سندور پر بحث کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے مطالبے کے درمیان مرکزی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز 21 جولائی 2025 سے ہوگا۔ خیال رہے کہ کل ہی انڈیا اتحاد میں شامل 16 سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم کے نام خط تحریر کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، پارلیمانی امور کی کابینہ کمیٹی نے مانسون اجلاس کی تاریخوں سے متعلق تجویز صدر دروپدی مرمو کو بھیج دی ہے، جس میں مانسون اجلاس 21 جولائی سے 12 اگست کے درمیان بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔ آپریشن سندور کے بعد اس پہلے اجلاس کے ہنگامہ خیز ہونے کے آثار ہیں۔

Published: undefined

حکومت کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس کے دوران اپوزیشن اگر اصولوں کے تحت بحث کا مطالبہ کرتا ہے تو وہ پہلگام دہشتگرد حملہ اور آپریشن سندور پر بحث کے لیے تیار ہے۔ آئندہ اجلاس کے دوران حکومت الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کی بھی تیاری کر رہی ہے۔

Published: undefined

حکومت جسٹس یشونت سنہا کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کے حوالہ سے کسی بھی طرح کی جلد بازی نہیں کرنا چاہتی اور اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہتی ہے۔ جسٹس یشونت سنہا کے خلاف مواخذے کی تحریک سے متعلق عمل کو شروع کرنے سے قبل تمام اپوزیشن جماعتوں سے بات کرنے کی ذمہ داری پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو کو سونپی گئی ہے۔ کرن رجیجو نے اب تک اس معاملہ پر کانگریس، سماجوادی پارٹی، ترنمول کانگریس اور ڈی ایم کے کے لیڈران سے بات چیت کی ہے اور دیگر جماعتوں سے کے لیڈران سے بھی بات کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined