قومی خبریں

اترپردیش پولیس میں سپاہی بھرتی امتحان کی تاریخوں کا اعلان، آخر کار عمر میں دی گئی رعایت

یوپی پی پی بی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپاہی بھرتی 2025 کا تحریری امتحان 8 جون (پیر)، 9 جون (منگل) اور 10 جون (بدھ) کو منعقد کیا جائے گا۔ یہ امتحان 3 دنوں میں 2-2 شفٹوں میں کرایا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>امتحان کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

امتحان کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

 اتر پردیش پولیس میں سپاہی کے طور پر بھرتی ہونے کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کے لیے ایک اہم خبر ہے۔ یوگی حکومت نے سپاہی سول پولیس اور اس کے مساوی عہدوں کے لیے براہ راست بھرتی 2025 کے تحریری امتحان کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو اتر پردیش پولیس بھرتی اور پروموشن بورڈ (یوپی پی پی بی) کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سپاہی بھرتی 2025 کا تحریری امتحان 8 جون (پیر)، 9 جون (منگل) اور 10 جون (بدھ) کو منعقد کیا جائے گا۔ یہ امتحان 3 دنوں میں 2-2 شفٹوں میں کرایا جائے گا۔

Published: undefined

اس بھرتی عمل کے ذریعے 32,679 آسامیاں پُر کی جائیں گی۔ سپاہی بھرتی امتحان سے متعلق مزید معلومات بشمول امتحانی مراکز، ایڈمٹ کارڈ اور رہنما خطوط، اتر پردیش پولیس بھرتی اور پروموشن بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کئے جائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں مختلف حلقوں کی جانب کی جاری تنقید کے درمیان یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے یہ اعلان کیا ہے۔ امیدواروں کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر 2025 میں پولیس فورس میں کانسٹیبل سول پولیس اوراس کے مساوی آسامیوں کے لیے مجوزہ براہ راست بھرتی کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں 3 سال کی رعایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

حکومت نے یہ فیصلہ اتر پردیش پبلک سروس (بھرتی کے لیے عمر کی حد میں نرمی) رولز، 1992 کی دفعہ 3 کی روشنی میں لیا ہے۔ یہ فیصلہ 5 جنوری 2026 کو جاری کردہ ایک سرکاری حکم نامے کے ذریعے نافذ کیا گیا تھا، جو کہ 31 دسمبر 2025 کو جاری بھرتی نوٹیفکیشن کے تسلسل میں ہوا تھا، جنہوں نے سابقہ ​​امیدواروں کے لیے بڑی تعداد ایسے امیدواروں کو موقع ملنے کی راہ ہموار ہوئی جو عمر کی پابندیوں کی وجہ سے اب تک بھرتی کے عمل سے باہر ہورہے تھے۔

Published: undefined

عمر کی پابندی سے بھرتی سے محروم ہونے والے نوجوانوں کی حمایت کرتے ہوئے کانگریس اور سماجوادی پارٹی نے کئی بار حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا تھا کہ موجودپ رولز میں ترمیم کرکے بے روزگار نوجوانوں کو امتحان میں شامل ہونے کا موقع دیاجانا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش پولیس بھرتی اور پروموشن بورڈ نے 2024 میں ریاست میں سپاہی کی کل 60,244 آسامیوں پر بھرتی کی تھی۔ یہ ریاستی حکومت کی اب تک کی سب سے بڑی بھرتی مہم تھی۔ بھرتی کے عمل کے تحت منتخب ہونے والی تمام آسامیوں میں سے 20 فیصد اسامیاں خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں اور انہیں تقرری دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined