قومی خبریں

صرف کھانا اور آبادی بڑھانا، یہ کام تو جانور بھی کرتے ہیں: موہن بھاگوت

موہن بھاگوت نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف کھانا اور آبادی بڑھانا، یہ کام تو جانور بھی کرتے ہیں۔ جنگل میں سب سے طاقت ور ہونا ضروری ہے لیکن دوسروں کی حفاظت کرنا، یہ انسان ہونے کی نشانی ہے

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی فائل تصویر 
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی فائل تصویر  سوشل میڈیا 

نئی دہلی: آر ایس ایس (راشٹریہ سوم سیوک سنگھ) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسان کی کئی ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور وقت وقت ان کو پورا کرتے رہنا چاہئے۔ موہن بھاگوت سری ستیہ سائیں یونیورسٹی فار ہیومن ایکسیلنس کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔

Published: undefined

موہن بھاگوت نے واضح الفاظ میں کہا کہ صرف زندہ رہنا ہی زندگی کا مقصد نہیں ہونا چاہئے۔ انسان کی انسان کی کئی ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور وقت وقت ان کو پورا کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کھانا اور آبادی بڑھانا، یہ کام تو جانور بھی کر سکتے ہیں۔ طاقت ور ہی زندہ رہے گا یہ تو جنگل کا اصول ہے۔ جبکہ طاقت ور اگر دوسروں کی حفاظت کرے تو یہ انسان ہونے کی نشانی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ملک میں ان دنون آبادی پر بحث جاری ہے۔ حال ہی میں یو این کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان جلد ہی آبادی کے معاملہ میں چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ دریں اثنا یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آبادی کو ایک مذہب کا مسئلہ قرار دینے کی کوشش کی، جس پر کافی لوگوں نے اعتراض ظاہر کیا۔

Published: undefined

موہن بھاگوت نے اپنے بیان میں ہندوستان کی ترقی پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں ہندوستان نے کافی ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو ترقی نظر آ رہی ہے اس کی بنیاد 1857 میں رکھی گئی تھی اور بعد میں ویویکانند نے اپنے نظریات سے اسے فروغ دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined