قومی خبریں

اندھرا پردیش: دریائے گوداوری میں کشتی الٹنے سے 11 لوگوں کی موت

عہدیداروں کے مطابق 1964 میں دریائے گوداوری کے اسی علاقہ میں ایسا ہی کشتی کا سانحہ پیش آیا تھا اور 2009 میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس میں پہلے واقعہ میں 60 اور دوسرے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وجے واڑہ: مشرقی گوداوری کی دریائے گوداوری میں کشتی کے الٹ جانے کے واقعہ میں پانچ لاشوں کونکال لیا گیا ہے مقامی ماہی گیروں نے لاشوں کی تلاشی اور تاحال 5لاشوں کو نکالا ان میں دو خواتین شامل ہیں۔ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مشرقی اورمغربی گوداوری اضلاع کے کلکٹرس وایس پیز سے بات کرتے ہوئے بچاؤ کارروائیوں کی نگرانی کرنے کے لئے کہا ہے۔

Published: undefined

وزیر داخلہ ایم سچترا نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ اس کشتی میں سوار 61 افراد میں سے27 سیاحوں کو بچالیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس کشتی میں 50 سیاح اور 11ارکان عملہ سوار تھے۔ ذرائع نے خدشہ ظاہرکیا کہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

اسی دوران آندھراپردیش کے وزیر سیاحت اے سرینواس نے دعوی کیا کہ بندرگا ہ کے حکام کی جانب سے اس کشتی کولائسنس دیا گیا ہے۔ مشرقی گوداوری ضلع کے کلکٹر مرلیدھر راو، ایس پی عدنان نعیم عاصم، اڈیشنل ایس پی سریدھر راو فوری طور پر مقام واقعہ پر پہنچ گئے ہیں تاکہ بچاؤ سرگرمیاں انجام دی جاسکیں۔

Published: undefined

چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے دونوں اضلاع کے کلکٹرس سے اس واقعہ کے سلسلہ میں تفصیلات حاصل کیں اور جنگی خطوط پر راحتی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔ دونوں اضلاع کے وزراء سے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ مقام واقعہ پر فوری پہنچیں تاکہ راحتی کام انجام دیئے جاسکیں۔ عہدیداروں کے مطابق 1964 میں دریائے گوداوری کے اسی علاقہ میں ایسا ہی کشتی کا سانحہ پیش آیا تھا۔ 2009 میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا۔ پہلے واقعہ میں 60 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دوسرے واقعہ میں 8 افراد غرق ہوگئے تھے۔ عہدیدار ہنوز اس بات کی تصدیق نہیں کر پارہے ہیں کہ کتنے لوگ مزید غرق ہیں۔ جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز