قومی خبریں

امروہہ: خواتین مخالف جرائم کا عروج، پولیس انتظامیہ کے طرز عمل پر سوال

اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں مجرمانہ واردات پر کنٹرول کے بجائے خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں یومیہ ہو رہا اضافہ پولیس انتظامیہ کے طرز عمل پر سوالیہ نشان لگا رہا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

امروہہ: اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں مجرمانہ واردات پر کنٹرول کے بجائے خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں یومیہ ہو رہا اضافہ پولیس انتظامیہ کے طرز عمل پر سوالیہ نشان لگا رہا ہے۔

گذشتہ تین دسمبر کو اوریا سے منتقل ہوکرآئیں ایس پی سنیتی نے بھروسہ دلایا تھا کہ جرائم کنٹرول، خاتون سیکورٹی اور بدعنوانی کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ باوجود اس کے امروہہ میں خواتین پر بڑھتے مظالم، اعدادوشمار کے سب سے زیادہ معاملے جہیز استحصال، چھیڑ خانی کے ہیں۔ یہاں دو بہنوں کا قتل کردیا گیا۔ تو ایک کو جہیز کے لئے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تین بیٹوں کا اغواہوا جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

Published: 02 Apr 2021, 6:33 PM IST

پولیس دعوی کرتی ہے کہ وہ جرائم پر کنٹرول حاصل کررہی ہے لیکن اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ جرائم پولیس کے کنٹرول سے باہر ہیں۔گھریلو تنازعات کے صلح و سمجھوتہ کے لئے ’ناری اتھان‘سنٹر بھی کھولے گئے۔ پولیس تک پہنچنے والے گھریلو تنازعات کو ناری اتھان مرکز بھیجا جات اہے۔ جس سے دونوں کنبوں کو سمجھا کر سمجھوتیہ کرایا جاسکے اور گھر ٹوٹنے سے بچایا جاسکے۔

Published: 02 Apr 2021, 6:33 PM IST

اتنا ہی نہیں امروہہ پولیس نے جس معاملے کو قتل غیرت بتایا تھا وہ فرضی نکلا۔ ضلع جج سریندر سنگھ کی ضلع عدالت نے یکم اپریل کو کئے گئے اپنے اہم فیصلے میں لڑکی کے والد سریش، بھائی روپ کشور اور رشتہ دار دویندر کو بے گناہ بتاتے ہوئے انہیں بے قصور بتاتے جیل سے رہائی کا حکم دیا تھا۔

وہیں تھانہ آدم پور کے تفتیش افسر داروغہ اشوک شرما کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کے لئے اترپردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس بریلی زون اور ایس پی امروہہ کو ہدایت دی ہے۔

Published: 02 Apr 2021, 6:33 PM IST

دراصل امروہہ پولیس نے جس لڑکی کے قتل غیرت کے الزام میں اس کے باپ اور بھائی کو جیل بھیج دیا تھا وہ زندہ ملی ہے اور خود کو زندہ ہونے کا ثبوت دینے پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ اس حادثے کے بعد امروہہ پولیس کو کافی شرمندگی کا سامناکرنا پڑا ہے۔اس طرح کے واقعات پولیس کی سخت لاپرواہی کی غماز ہیں۔سوال یہ ہے کہ اگر یہ لڑکی نہ ملتی تو معصوم باپ۔ بیٹے کے زندگی برباد ہونے کا ذمہ دار کون ہوتا؟۔

Published: 02 Apr 2021, 6:33 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Apr 2021, 6:33 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو