قومی خبریں

امرتسر: گولڈن ٹیمپل میں مبینہ طور پر دربار صاحب کی بے حرمتی کی کوشش، نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

پنجاب کے شہر امرتسر میں واقع سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل (سورن مندر) میں دربار صاحب کی مبینہ طور پر بے حرمتی کرنے کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: پنجاب کے شہر امرتسر میں واقع سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل (سورن مندر) میں دربار صاحب کی مبینہ طور پر بے حرمتی کرنے کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ میڈیا پورٹ کے مطابق گولڈن ٹیمپل میں ایک نامعلوم شخص نے ریلنگ سے کود کر اندر جانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گرو گرنتھ صاحب کی تلاوت کی جا رہی تھی۔ اس شخص نے گرو گرنتھ صاحب کے سامنے رکھی تلوار اٹھانے کی کوشش کی لیکن ایس جی پی سی (سری گرودوارا پربندھک کمیٹی) کے خدمتگاروں نے اسے پکڑ لیا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

Published: undefined

ایس جی پی سی کے ارکان نے کہا کہ نوجوان نے واضح طور پر مندر میں بے حرمتی کی کوشش کی تھی اور یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی قید ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان کی لاش کو اسپتال لے جایا گیا۔ وہیں، پولیس نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ امرتسر کے ڈپٹی پولیس کمشنر پرمندر سنگھ بھنڈال نے کہا کہ شام کے وقت عبادت کے وقت نوجوان نے دیوار سے کود کر مقدس مقام کی طرف جانے کی کوشش کی۔ اس وقت لوگ سنگت میں عبادت میں مشغول تھے اور سبھی اپنا سر جھکائے بیٹھے تھے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا نوجوان کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے اور اس نے اپنے سر پر پیلا کپڑا باندھ رکھا تھا لیکن اندر محتاط خدمتگاروں نے اسے دبوچ لیا اور اسے گلیاروے سے باہر لے آئے۔ اس دوران وہاں مار پیٹ ہو گئی۔ بھنڈال کا کہنا ہے کہ ملزم شخص تنہا تھا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کر کے تفصیلی معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

ارد گرد کے کیمروں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس ٹیموں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ملزم نوجوان کی لاش کا پوسٹ مارٹم اتوار کو کیا جائے گا۔ ملزم نوجوان کے رہائشی مقام اور دیگر تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

بھاتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر منجندر سنگھ سرسا نے امرتسر میں دربار صاحب میں ہوئے بے حرمتی کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے اس کے پیچھے کی سازش کاپردہ فاش کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ سرسا نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی بات کی ہے جنہوں نے اس واقعہ کی سازش کا پتہ لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Published: undefined

ی جے پی کے سکھ لیڈر نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے کے بارے میں مرکزی وزیر داخلہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے اور شاہ نے بھی اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کے پیچھے چھپی سازش کو بے نقاب کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔ شاہ نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان