قومی خبریں

آزادی کا امرت مہوتسو: مختار عباس نقوی نے کیا 75 ’ہنر ہاٹ‘ لگائے جانے کا اعلان

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بتایا کہ 2023 تک ’امرت مہوتسو‘ کے تحت، ملک بھر میں’میرا وطن، میرا چمن‘ مشاعرے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

مختار عباس نقوی، تصویر آئی اے این ایس
مختار عباس نقوی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ آزادی کے 75 برس کے جشن "امرت مہوتسو" کے تحت ملک بھر میں 75 "ہنر ہاٹ" کے ذریعے سات لاکھ پچاس ہزار دستکاروں، کاریگروں، ہنرمندوں کو روزگار اور ملازمت کے مواقع سے جوڑنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مختار نقوی نے پیر کے روز یہاں کہا کہ ملک بھر میں خالی پڑی وقف کی اراضی پر 75 "امرت مہوتسو پارک" بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ "امرت مہوتسو پارک" مرکزی وزارت اقلیتی امور کی 'وقف ترقیاتی اسکیم' اور 'پردھان منتری جن وکاس پروگرام' کے تحت تعمیر کیے جائیں گے۔

Published: undefined

مختار عباس نقوی نے بتایا کہ 2023 تک "امرت مہوتسو" کے تحت، ملک بھر میں"میرا وطن، میرا چمن" مشاعرے بھی منعقد کیے جائیں گے، جس میں ملک کے معروف اور ابھرتے ہوئے شعراء و شاعرات "ایک بھارت-شریشٹھ بھارت" کے عزم سے بھرا پیغام دیں گے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ملک کے تمام حصوں میں 75 "ہنر ہاٹ" کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں ملک کے ہر علاقہ، علاقے کے کاریگر، دستکار، ہنرمند اپنی ہاتھ سے تیار کردہ دیسی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کریں گے۔ مقامی "ہنر ہاٹ" میں ملک کے مختلف علاقوں سے روایتی پکوانوں اور غذاؤں کا ایک سیکشن "باورچی خانہ" بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نامور فنکاروں کے ثقافتی پروگرام بھی ہر شام "ہنر ہاٹ" میں منعقد کیے جائیں گے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کے مختلف وقف بورڈوں کی جانب سے 75 "امرت مہوتسو پارک" کے لیے زمین دی جا رہی ہے، جہاں شاندار پارکس تعمیر کیے جائیں گے اور ان میں آزادی کی جدوجہد میں شراکت کی تاریخ کو خوبصورت اور فنکارانہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔ ان پارکوں میں یوگا، ورزش، چہل قدمی، بچوں کے کھیل کا علاقہ، درخت اور پودے اور کامن سروس سنٹر بھی ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined