قومی خبریں

کیرالہ میں امرت بھارت ایکسپریس آغاز، وزیراعظم نریندر مودی نے تین ٹرینوں کو دکھائی ہری جھنڈی

کیرالہ میں پہلی بار امرت بھارت ایکسپریس کا آغاز ہوا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے تین ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی، جن سے جنوبی ہندستان میں سستا، محفوظ اور آرام دہ ریل سفر ممکن ہوگا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

ترواننت پورم: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ترواننت پورم میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران کیرالہ سے چلنے والی تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی کیرالہ میں پہلی بار امرت بھارت ایکسپریس سروس کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔ یہ اقدام جنوبی ہندستان میں ریل سفر کو مزید سستا، محفوظ اور آرام دہ بنانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے تریشور–گرووایور مسافر ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائی، جس سے روزمرہ سفر کرنے والے مسافروں کو بڑی سہولت ملے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق اس نئی مسافر ٹرین سے مقامی لوگوں، خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد اور طلبہ کو فائدہ پہنچے گا۔

Published: undefined

ریلوے بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (اطلاعات و نشریات) نے بتایا کہ آج جنوبی ہندستان میں ریل سفر کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امرت بھارت ایکسپریس، وندے بھارت ایکسپریس کا غیر ایئرکنڈیشنڈ ورژن ہے، جس میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ کم آمدنی والے طبقے کو بھی بہتر سفری تجربہ مل سکے۔

ریلوے کے مطابق آج شروع ہونے والی ٹرینیں کیرالہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور کرناٹک کے کئی اہم شہروں کو براہ راست جوڑیں گی۔ ناگرکوئل–منگلورو جنکشن امرت بھارت ایکسپریس کیرالہ کو کرناٹک سے جوڑے گی، جس کا ہالٹ ترواننت پورم، کولم، ایرناکولم، تریشور، کوزیکوڈ اور کنور جیسے بڑے اسٹیشنوں پر ہوگا۔ یہ ٹرین ناگرکوئل سے منگل اور منگلورو سے بدھ کو روانہ ہوگی۔

Published: undefined

چارلاپلی (حیدرآباد)–ترواننت پورم نارتھ امرت بھارت ایکسپریس تلنگانہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور کیرالہ کو جوڑنے والی طویل فاصلے کی کم خرچ سفری سہولت فراہم کرے گی، جبکہ تامبرم–ترواننت پورم سینٹرل امرت بھارت ایکسپریس تمل ناڈو اور کیرالہ کے درمیان سفر کو مزید آسان بنائے گی۔

جدید سہولیات سے آراستہ ان ٹرینوں میں آرام دہ نشستیں، صاف ستھرے کوچ، جدید روشنی کا نظام، سی سی ٹی وی، موبائل ہینگر اور جدید طرز کے بیت الخلاء شامل ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ان ٹرینوں کے آغاز سے نہ صرف سفر آسان ہوگا بلکہ سیاحت، تجارت اور روزگار کے مواقع کو بھی فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں پہلی امرت بھارت ایکسپریس 30 دسمبر 2023 کو شروع کی گئی تھی اور اب مختلف راستوں پر 27 امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں چل رہی ہیں، جو مجموعی طور پر 54 خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined