قومی خبریں

اے ایم پی نے 100 شہروں میں روزگار میلہ کا انعقاد کر تاریخ رقم کی

فاروق صدیقی نے بتایا کہ جب میں نے پورے ملک میں بیک وقت روز گار میلہ کے انعقاد کا تصوّر کیا تو مجھے اس کی کامیابی کا پورا یقین تھا کیونکہ بے روزگاری کی شرح بہت زیادہ ہے۔

تصویر بذریعہ محمد تسلیم
تصویر بذریعہ محمد تسلیم 

نئی دہلی: ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) نے ایک دن میں ملک کے 100 شہروں میں روز گار میلے کا انعقاد کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ روزگار میلے میں ملک بھر کے 30000 سے زائد اُمیدواروں نے جاب کیلئے رجسٹریشن کروایا۔ AMP اور BBE کے اشتراک سے روزگار میلہ کا اہتمام جامعہ ہمدرد دہلی میں کیا گیا، جس کا افتتاح دہلی حکومت میں وزیر عمران حسین نے فیتہ کاٹ کر کیا۔

Published: undefined

تصویر بذریعہ محمد تسلیم

اس موقع پر عمران حسین نے روزگار میلہ کے منتظمین کی تعریف کی اور آنے والی کمپنیوں کے تمام اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے نوجوانوں سے بات چیت بھی کی۔ دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان، ہمدرد گروپ سے ساجد احمد، جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر افشار عالم، رجسٹرار سعود اختر، بی ای بی کے شوکت مفتی اور اے ایم پی کے فاروق صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Published: undefined

عبدالرزاق شیخ، ہیڈ آف پروجیکٹس AMP نے کہا کہ یہ روزگار میلہ AMP کیلئے بڑی کامیابی ہے۔ یہ ہماری 15 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ہم نے بیک وقت پورے ہندوستان میں اتنی زیادہ جاب ڈرائیو کئے ہیں۔ اس سے موجودہ بے روزگاری کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور ملک کی تعمیر و ترقی کی راہیں مزید ہموار ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ روزگار میلہ کو کامیاب بنانے میں تمام این جی اوز پارنٹرز کا اہم رول رہا ہے۔

Published: undefined

تصویر بذریعہ محمد تسلیم

اے ایم پی این جی او کنیکٹ کے سربراہ فاروق صدیقی نے بتایا کہ جب میں نے پورے ملک میں بیک وقت روز گار میلہ کے انعقاد کے تصور کے بارے میں سوچا تو مجھے اس کی کامیابی کا پورا یقین تھا کیونکہ بے روزگاری کی شرح بہت زیادہ ہے اور چھوٹے شہروں میں کارپوریٹس تک ہماری رسائی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 30,000سے زائد امیدواروں اور 600 سے زائد کارپوریٹس کا رجسٹریشن قابل ستائش ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہماری NGO پارٹنرز اور مقامی AMP چیپٹر اس موقع پر پہنچے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ کارپوریٹس کو آرام دہ بنانے اور ہر امیدوار کو ملازمت کے انٹرویو کا موقع فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Published: undefined

فاروق صدیقی نے کہا کہ اس پورے پروگرام کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے میں ہماری چیپٹر ٹیموں اور تمام مختلف شہروں کی پارٹنر این جی اوز، مختلف تنظیموں اور امن و امان میں مدد کے لیے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ فاروق صدیقی نے بتایا کہ جن اُمیدواروں نے پہلے سے رجسٹریشن کرایا تھا انہیں آن لائن پری جاب ڈرائیو ایمپلائبلٹی ٹریننگ میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ جاب ڈرائیو کے دن انٹرویو کے لیے تیار ہو جائیں۔ نیز، شارٹ لسٹ کیے گئے اُمیدواروں کو مزید آن لائن ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ اپنے جاب انٹرویو میں کامیاب ہو سکیں۔

Published: undefined

تصویر بذریعہ محمد تسلیم

اے ایم پی ایمپلائمنٹ اسسٹنس سیل کے سربراہ شاہد حیدر نے کہا کہ ریکروٹمنٹ انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کا میگا ایونٹ منعقد کیا گیا ہے۔ یہ ہماری ٹیم کے لیے ایک نیا اور چیلنجنگ اقدام تھا اور اس کا سارا کریڈٹ ٹیم کو جاتا ہے۔ اس عظیم روزگار میلہ کو کامیاب بنانے میں مرزا مبین بیگ، امتیاز شیخ، منظر حسین، کلیم اختر اور امتیاز سید پیش پیش رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined