قومی خبریں

شدید احتجاج کے درمیان مرکز کی ’اگنی پتھ‘ اسکیم میں تبدیلی، عمر کی حد میں توسیع

مرکزی حکومت کی ’اگنی پتھ‘ اسکیم کے خلاف یوپی-بہار سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں، کئی مقامات پر ٹرینوں کو آگ لگا دی گئی اور بعض مقامات پر پتھراؤ کیا گیا

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف دہلی میں این ایس یو آئی کا مظاہرہ / یو این آئی
اگنی پتھ اسکیم کے خلاف دہلی میں این ایس یو آئی کا مظاہرہ / یو این آئی Prem Singh

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ملک گیر احتجاج کے درمیان 'اگنی پتھ' فوجی بھرتی اسکیم کے لیے عمر کی حد 21 سال سے بڑھا کر 23 سال کر دی۔ حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کیونکہ پچھلے دو سالوں میں کوئی بھرتی نہیں ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے فوج میں بھرتی کے لیے 'اگنی پتھ' اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کی وجہ سے جمعرات کو یوپی-بہار سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ کئی مقامات پر ٹرینوں کو آگ لگا دی گئی اور بعض مقامات پر پتھراؤ کیا گیا۔

Published: undefined

حکومت نے جمعرات کی رات اگنی پتھ اسکیم میں پہلی تبدیلی کا اعلان کیا، تاہم عمر کی حد میں صرف ایک بار توسیع کی گئی ہے، اس کے بعد عمر کی حد 21 سال ہی رہے گی۔

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کئی ریاستوں میں ہو رہے احتجاج کے درمیان حکومت نے واضح کیا ہے کہ نیا ماڈل نہ صرف مسلح افواج میں نئی ​​صلاحیت پیدا کرے گا، بلکہ یہ نوجوانوں کے لیے نجی شعبے کے راستے بھی کھولے گا اور ریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والے مالیاتی پیکج سے انہیں کاروباری بننے میں مدد دے گا۔ تاہم حکومت کے دلائل کے باوجود نئی بھرتی اسکیم کے خلاف کئی ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

Published: undefined

بہار میں گزشتہ روز مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور عمارتوں اور گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی۔ ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر ٹرین کے ڈبوں کو آگ لگا دی گئی جس سے ریل اور سڑک کی آمدورفت میں خلل پڑا۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) سنجے سنگھ نے کہا، ’’اب تک ہم نے تشدد کے سلسلے میں 125 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ دو درجن ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ ریاست بھر میں مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 16 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

مظاہرین نے مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی کی چھپرا واقع رہائش میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ جبکہ، نوادہ میں ایک اور خاتون رکن اسمبلی پتھراؤ کے واقعہ میں زخمی ہو گئی، یہاں کے پارٹی دفتر کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ نوادہ کے وارث علی گنج اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کی رکن اسمبلی ارونا دیوی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک کیس کے سلسلے میں ضلع عدالت جا رہی تھیں۔ اس دوران ان کی گاڑی کو مظاہرین نے ریلوے کراسنگ کے قریب گھیر لیا اور پتھراؤ کیا جس سے وہ، ان کا ڈرائیور، دو سیکورٹی اہلکار اور کئی نجی ملازمین زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

ادھر، اتر پردیش کے آگرہ میں سرکاری بس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا، گورکھپور، علی گڑھ اور متھرا میں نوجوانوں نے منصوبے کے خلاف سڑک بلاک کردی۔ بلیا میں نوجوانوں کے مظاہرے کی وجہ سے سوتنترتا سینانی ایکسپریس کو روکنا پڑا۔ دریں اثنا، راجدھانی لکھنؤ، سہارنپور، فیروز آباد اور بلند شہر میں بھی نوجوانوں نے سڑک پر جام لگا کر نعرے بازی کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر

  • ,
  • ’کانگریس نے سخت قانون بنا کر نوجوانوں کو پیپر لیک سے آزادی دلانے کا عزم کیا ہے‘، نیٹ پیپر لیک معاملہ پر راہل گاندھی کا رد عمل