قومی خبریں

ایک طرف کورونا وبا تو دوسری طرف گنتی، سب کی نگاہیں مغربی بنگال اور آسام پر

سب کی نگاہیں مغربی بنگال اور آسام پر زیادہ رہیں گی کیونکہ ان دو بڑی ریاستوں میں مرکز کی بر سر اقتدار جماعت بی جےپی سیدھےمقابلہ میں ہے اور وزیر اعظم نے یہاں پر اپنا سب کچھ داؤ پر لگا یا ہے۔

علامتی تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ٹی وی ۹ بھارتورش
علامتی تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ٹی وی ۹ بھارتورش 

اب سے کچھ دیر بعد ملک کی پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کی گنتی شروع ہو جائے اور گنتی شروع ہونے کے چند گھنٹوں بعد یہ پتہ لگ جائے گا کہ کس ریاست میں کس پارٹی کو عوام نے اقتدار کے لئے منتخب کیا ہے۔ جن پانچ ریاستوں میں انتخابات ہوئے ہیں ان میں مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالہ ، آسام اور پڈوچیری ہیں ۔ ان پانچ ریاستوں میں سب کی نگاہیں مغربی بنگال اور آسام پر زیادہ رہیں گی کیونکہ ان دو بڑی ریاستوں میں مرکز کی بر سر اقتدار جماعت بی جےپی سیدھےمقابلہ میں ہے اور وزیر اعظم نے یہاں پر اپنا سب کچھ داؤ پر لگا یا ہے۔

Published: undefined

مغربی بنگال کے تعلق سے آنےوالے رجحانات میں برسر اقتدار جماعت ترنمول کانگریس اور بی جےپی میں سخت مقابلہ دکھایا جا رہا ہےجبکہ آسام میں کانگریس اور بی جے پی میں مقابلہ دکھایا جا رہا ہے۔کانگریس نے آسام میں کئی جماعتوں کےساتھ اتحاد کیا ہوا ہے وہیں بی جے پی اقتدار میں ہونے کے باوجود ایک پارٹی کےطور پر نہیں دکھائی دی اور اسی لئے کئی ٹی وی چینلوں کے سرووں میں وزیر اعلی سونووال کی مقبولیت میں کمی ہےاور کانگریس سے بی جے پی میں گئےہیمنت بسوا شرما کی مقبولیت زیادہ ہے۔

Published: undefined

کیرالہ میں ابھی تک یہ روایت رہی ہے کہ کانگریس اتحاد اور بائیں محاذ کا اتحاد کبھی دوبارہ اقتدارمیں واپس نہیں آیا لیکن اس مرتبہ یہ کہا جارہا ہےکہ وہاں بائیں محاذ کی کارکردگی زیادہ خراب نہیں رہی ہے اس لئے اس کےواپسی کےامکان ہیں۔

Published: undefined

ادھر تمل ناڈو ایک ایسی ریاست نظر آ رہی ہے جہاں سب لوگوں کی رائے یہی ہے کہ وہاں ڈی ایم کےکے حق میں نتائج آ سکتے ہیں جبکہ پڈوچیری میں پہلی مرتبہ بی جے پی اچھا کر سکتی ہےاور اس کی وجہ کانگریس کی اندرونی لڑائی اور وہاں کی قیادت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined