قومی خبریں

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بھارت بند ، بہار کے 17 اضلاع میں انٹرنیٹ بند،جھارکنڈ میں اسکول بند

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف آج نوجوانوں نے بھارت بند کی کال دی ہے۔ اس دوران پرتشدد مظاہروں کے امکان کے درمیان پنجاب سے لے کر ہریانہ تک پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

فائل تصویرآئی اے این ایس
فائل تصویرآئی اے این ایس 

مرکزی حکومت کی طرف سے فوج میں بھرتی کے لیے لائی گئی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں زبردست احتجاج جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی ریاستوں میں جاری احتجاج کو پرتشدد بھی دیکھا گیا ہے۔ فی الحال بہار میں مظاہرین اور طلبہ تنظیموں کی جانب سے بہار بند کی کال کے بعد بھارت بند کی کال دی ہے۔ اس حوالے سے ملک کی کئی ریاستوں میں انتظامیہ نے حفاظتی نظام کو بڑھانے کی ہدایات دی ہیں۔

Published: undefined

فی الحال اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں احتجاج تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کئی ریاستوں میں ہزاروں نوجوان اس اسکیم کے خلاف احتجاج کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اگنی پتھ اسکیم کے حوالے سے اتوار کو تینوں افواج کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں اگنی پتھ اسکیم کے فوائد بتائے گئے۔یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت اس فیصلے کو واپس نہیں لے گی۔

Published: undefined

فوج کی بھرتی کے لیے شروع کی گئی نئی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف آج کے ممکنہ بھارت بند کے پیش نظر پنجاب پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے تمام بڑے ملٹری کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے اطراف سیکیورٹی بڑھانے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی ہریانہ میں بھی فوج کے اگنی پتھ منصوبے کے خلاف مظاہروں کے درمیان بھارت بند کو لے کر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ جس کے تحت فرید آباد پولیس نے امن و امان کے نقطہ نظر سے سیکورٹی نظام سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

Published: undefined

اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کا منفی اثر وسطی ہندوستان میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کی طرف سے بلائے گئے بھارت بند کے پیش نظر جھارکھنڈ میں پیر کو تمام اسکول بند رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ جھارکھنڈ کے ایجوکیشن آفیسر نے مطلع کیا ہے کہ طلباء کی حفاظت کے پیش نظر آج جھارکھنڈ کے تمام اسکول بند رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined