قومی خبریں

قوانین کی خلاف ورزی پر احمد آباد میں 9 اسپتال سیل، میونسپل کارپوریشن کی سخت کارروائی

احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے بلڈنگ یوز اجازت کے بغیر چل رہے شہر کے 9 اسپتالوں کو سیل کر دیا۔ کارپوریشن کے مطابق متعدد نوٹس اور وارننگ کے باوجود تعمیرات کو ریگولرائز نہ کرنے پر یہ سخت قدم اٹھایا گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

گجرات میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے عوامی تحفظ یقینی بنانے کے لیے غیرقانونی طور پر چل رہے متعدد طبی مراکز پر بڑی کارروائی کی ہے۔ شہر کے جنوب مغربی زون میں ایسے 9 اسپتالوں کو سیل کر دیا گیا ہے جو بلڈنگ یوز (بی یو) کی ضروری اجازت کے بغیر خدمات فراہم کر رہے تھے۔ کارپوریشن کے مطابق متعلقہ اسپتالوں کو تین بار نوٹس اور زبانی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن تعمیرات کو ریگولرائز نہیں کرایا گیا۔ ضابطوں کی اس سنگین خلاف ورزی کے پیش نظر اے ایم سی نے فوری طور پر عمارتوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

Published: undefined

احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے جنوب مغربی زون کے محکمہ اسٹیٹ نے آج صبح میگا مہم ڈرائیو چلا کر شہر کے رہائشیوں کی صحت اور سیکورٹی سے کھلواڑ کرنے والے اسپتالوں کے خلاف سخت کارروائی کی۔ انتظامیہ کے مطابق ان اسپتالوں کے پاس مجاز بی یو اجازت نہیں تھی۔ انہیں گجرات ریگولرائزیشن آف ان اتھرائزڈ ڈیولپمنٹ ایکٹ 2022 (جی آر یو ڈی اے) کے تحت تعمیرات کو باقاعدہ کرانے کا موقع بھی دیا گیا تھا۔

Published: undefined

کارپوریشن کی جانب سے 3 نوٹس بھیجے جانے کے باوجود اسپتال آپریٹروں نے اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ جب افسران نے چھان بین کی تو آپریٹروں نے استعمال کی اجازت یا تعمیرات کو جائز ٹھہرانے والے کوئی بھی دستاویز یا ثبوت پیش نہیں کئے۔ قانونی عمل پورا کئے بغیر اسپتال کا استعمال جاری رکھنا سنگین لاپرواہی کے زمرے میں آتا ہے اور اس وجہ سے اے ایم سی نے فوری طور پر ان جائیدادوں کو سیل کر دیا ہے۔

اس کارروائی میں شہر کے پوش اور ترقی یافتہ علاقوں کو شامل کیا گیاہے۔ اس میں خاص طور پر ساؤتھ بوپل، ضحیٰ پورہ، سرکھیج، مکتم پورہ، جودھ پور اور سندھو بھون روڈ علاقے شامل ہیں۔ سیل کیے گئے اسپتالوں میں آرتھوپیڈک، میٹرنٹی ہوم اور چلڈرن اسپتال شامل ہیں۔

Published: undefined