قومی خبریں

امرناتھ یاترا کے قافلہ میں شامل 5 بسیں ٹکرائیں، 36 عقیدت مند زخمی

حادثہ اس وقت ہوا جب چندرکوٹ لنگرن مقام کے پاس یاترا کا قافلہ ناشتہ کے لیے رکا ہوا تھا تبھی قافلہ میں شامل ایک دیگر بس نے چار بسوں کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب&nbsp;<a href="https://x.com/ANI">@ANI</a></p></div>

ویڈیو گریب @ANI

 

جموں و کشمیر کے رام بن ضلع میں ہفتہ کی صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں امرناتھ یاترا کر رہے کم سے کم 36 عقیدت مند زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت ہوا جب چندرکوٹ لنگرن مقام کے پاس یاترا کا قافلہ ناشتہ کے لیے رکا ہوا تھا تبھی قافلہ میں شامل ایک دیگر بس نے چار بسوں کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

Published: undefined

حادثہ میں زخمی لوگوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ راحت اور بچاؤ کام تیزی سے شروع کر دیا اور حالات کو قابو میں کیا۔

Published: undefined

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی رام بن محمد الیاس خان، ڈی آئی جی ڈی کے آر شریدھر پاٹل، ایس ایس پی رام بن کلبیر سنگھ اور اے ڈی سی ورون جیت سنگھ چرک اسپتال پہنچے۔ اس دوران انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کی اور ڈاکٹروں کو ہر مریضوں کو ہرممکن مدد کرنے کی بات کہی۔

Published: undefined

رام بن کے ایس ایس پی کلبیر سنگھ نے بتایا، ’’قافلہ ناشتہ کے لیے چندر کوٹ میں رکا ہوا تھا۔ تبھی پیچھے سے آئی ایک بس چار کھڑی بسوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تقریباً 36  مسافر زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی علاج کے بعد زیادہ تر عقیدت مند اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ حالانکہ تین سے چار مسافروں کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سفر شروع کرنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔

Published: undefined

واقعہ کے بعد قافلہ کے آگے کے سفر کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا لیکن حالات معمول پر آنے کے بعد عقیدت مندوں کو پھر سے ان کے منزل مقصود کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ اس سال امرناتھ یاترا میں لاکھوں عقیدت مند بابا برفانی کے درشن کےلیے جموں و کشمیر پہنچ رہے ہیں۔ انتظامیہ نے اس یاترا کو لے کر تحفظ اور سہولت کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ یاترا کی رسمی شروعات لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کی تھی۔ شہر میں 34 رہائشی مراکز بنائے گئے ہیں اور عقیدت مندوں کو ریڈیو فریکوینسی آئڈینٹیفکیشن (آر ایف آئی ڈی) ٹیگ جاری کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined