قومی خبریں

جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کا آغاز، ایل جی منوج سنہا نے پہلے قافلے کو کیا روانہ

امرناتھ یاترا کا آغاز ہو گیا، ایل جی منوج سنہا نے جموں سے پہلے قافلے کو روانہ کیا۔ زائرین پُرجوش، حفاظتی انتظامات سخت، دہشت گردی کے خلاف آستھا کی جیت کا پیغام دیا

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

 

جموں: بابا امرناتھ کے درشن کے لیے ہر سال ہونے والی یاترا کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے زائرین کے پہلے قافلے کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان سری نگر کے لیے روانہ کیا۔ اس قافلے میں 146 گاڑیاں شامل تھیں، جن پر سوار یاتری 3 جولائی کو مقدس شِولِنگ کے درشن کریں گے۔

Published: undefined

یہ قافلہ دو مختلف راستوں ’بلتل‘ اور ’پہلگام‘ کے ذریعے وادی امرناتھ کی طرف روانہ ہوگا۔ زائرین میں جوش و جذبہ دیدنی ہے۔ کئی عقیدت مندوں نے کہا کہ ان کی آستھا (عقیدہ) دہشت گردی پر بھاری ہے اور وہ ہر حال میں بابا برفانی کے درشن کریں گے۔

جموں و کشمیر بی جے پی صدر ستپال شرما نے کہا کہ ’’ہزاروں عقیدت مند امرناتھ یاترا میں شامل ہونے آئے ہیں اور صرف دو ماہ قبل جس ماحول کی بات ہو رہی تھی، آج ہم دیکھ سکتے ہیں کہ لوگ نعرے لگا رہے ہیں، خوش ہیں اور پُراعتماد ہیں کہ وہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔‘‘

Published: undefined

یاترا میں شامل ایک عقیدت مند نے کہا، ’’ہمارے لیے دہشت سے بڑھ کر بھگوان پر آستھا ہے، اس لیے ہم آئے ہیں۔ ہمیں اپنی فوج اور سکیورٹی فورسز پر بھروسہ ہے۔‘‘

زائرین ’ہر ہر مہادیو‘ اور ’بم بم بھولے‘ کے نعروں کے ساتھ جذباتی انداز میں اپنا عقیدہ ظاہر کر رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ امسال کی یاترا، دہشت گردی کے خلاف مضبوط پیغام ہے۔

Published: undefined

سکیورٹی کے حوالے سے حکومت نے کڑے انتظامات کیے ہیں۔ جموں-سری نگر نیشنل ہائی وے (این ایچ-44) پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ہر چوراہے، ہر اہم مقام اور ہر قافلے پر نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور سادہ لباس اہلکاروں کی مدد سے سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ اس سال لاکھوں یاتریوں کی آمد متوقع ہے اور انتظامیہ نے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined