قومی خبریں

الہ آباد ہائی کورٹ میں آج متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ پر اہم سماعت

الہ آباد ہائی کورٹ میں آج شاہی عیدگاہ مسجد اور کرشن جنم بھومی تنازعہ سے جڑی 18 درخواستوں پر سماعت ہوگی۔ درخواستوں میں متنازعہ جگہ کا سروے اور ہندو فریق کے حوالے کرنے کی اپیل کی گئی ہے

متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد / تصویر آئی اے این ایس
متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد / تصویر آئی اے این ایس 

الہ آباد ہائی کورٹ میں آج متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد-کرشن جنم بھومی تنازعہ کے معاملے پر دوپہر 2 بجے سے سماعت ہوگی۔ جسٹس رام منوہر نارائن مشرا کی سنگل بینچ اس کیس کی سماعت کرے گی۔ یہ تنازعہ 18 درخواستوں پر مشتمل ہے جن میں متنازعہ مقام کو ہندوؤں کے حوالے کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ درخواستوں میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ متنازعہ جگہ کی ویڈیو گرافی اور فوٹوگرافی کے ذریعے سروے کرایا جائے تاکہ مذہبی حقائق کی بنیاد پر مقدمہ مضبوط بنایا جا سکے۔

Published: undefined

درخواست گزار بھریگوونشی آشو توش پانڈے نے کہا ہے کہ متنازعہ جگہ پر پہلے مندر تھا اور اس کے آثار اب بھی موجود ہیں۔ کچھ عرصے پہلے تک وہاں پوجا پاٹ ہوتی تھی اور مورتیاں رکھی ہوئی تھیں، لیکن اب یہ ہٹا دی گئی ہیں۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ سروے کے ذریعے حقائق کو دستاویزی شکل دی جانی چاہیے۔

Published: undefined

گزشتہ سماعت میں فریقین کی جانب سے میڈیا رپورٹنگ پر بھی سوال اٹھائے گئے تھے، جس پر عدالت نے کہا کہ میڈیا صرف حقائق کی بنیاد پر رپورٹنگ کرے۔ عدالت نے خبردار کیا کہ غلط رپورٹنگ کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔

درخواست گزاروں نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک سروے کے ذریعے متنازع جگہ کا مذہبی کردار طے کرنا ضروری ہے۔ عدالت میں آج ان درخواستوں پر فیصلہ کن سماعت متوقع ہے۔

Published: undefined

عدالت نے اس معاملے میں میڈیا کو ہدایت دی کہ وہ صرف حقائق کی بنیاد پر رپورٹنگ کریں۔ عدالت نے کہا کہ اگر اس حساس معاملے میں غلط رپورٹنگ کی گئی تو متعلقہ اداروں اور میڈیا اہلکاروں کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined