قومی خبریں

کورونا متاثرین کو دیا جائے معاوضہ، الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایت

جسٹس عطاء الرحمن مسعودی اور جسٹس وکرم ڈی چوہان کی ایک ڈویژن بنچ نے ریاستی حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر کووڈ متاثرین کے زیر کفالت افراد کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ / آئی اے این ایس
الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ / آئی اے این ایس 

الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ایک کورونا سے متاثرہ شخص جو اسپتال میں علاج کے دوران مر جاتا ہے تو اسے کووڈ کی وجہ سے ’موت‘ سمجھا جانا چاہئے، چاہے فوری وجہ دل کا دورہ پڑنے یا کسی دوسرے عضو کے خراب ہونے کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہو۔ اس سے بہت سے لوگوں کو ریلیف ملے گی، جنہیں تکنیکی وجوہات کی بنا پر معاوضہ دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

عدالت نے کہا کہ ایسے کسی بھی مرنے والے کے زیر کفالت معاوضہ کی رقم کے حقدار ہوں گے جیسا کہ حکومت نے پہلے ہی فیصلہ کیا ہے۔ کُسم لتا یادو اور کئی دیگر لوگوں کی طرف دائر رٹ درخواستوں کو تسلیم کرتے ہوئے جسٹس عطا الرحمن مسعودی اور جسٹس وکرم ڈی چوہان کی ایک ڈویژن بنچ نے ریاستی حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ماہ کی مدت کے اندر کووڈ متاثرین کے زیر کفالت افراد کو معاوضہ کی رقم جاری کریں۔

Published: undefined

اس معاملے میں درخواست گزار متوفی سرکاری ملازمین کے زیر کفالت تھے، جن کو حکومت نے الیکشن کی ڈیوٹی میں لگایا تھا اور بعد میں کووڈ-19 کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ انہوں نے 1 جون 2021 کے گورنمنٹ آرڈر (جی او) کی شق 12 کو بنیاد بنا کر عدالت میں چیلنج کیا تھا کہ یہ شق اس صورت میں معاوضے کی ادائیگی کی اجازت دیتا ہے جب موت الیکشن ڈیوٹی کے 30 دنوں کے اندر واقع ہوئی ہو۔

Published: undefined

درخواست گزار ایسے کسی بھی مرنے والے شخص کے زیر کفالت افراد کو معاوضے کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ جی او کے مطابق 30 لاکھ روپے معاوضہکی رقم کی ادائیگی کا حقدار ہوگا۔ حالانکہ، اس سلسلے میں جاری کردہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق اسی طرح دیگر افراد کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔

Published: undefined

درخواست گزار نے استدلال کیا کہ اس جی او کا مقصد اس خاندان کو معاوضہ فراہم کرنا ہے، جس نے کووڈ-19 کی وجہ سے پنچایت انتخابات کے دوران اپنا کمانے والا کھو دیا ہے۔ یہ دلیل دی گئی کہ ریاستی حکام قبول کرتے ہیں کہ درخواست گزار کے شوہر کی موت کووڈ-19 کی وجہ سے ہوئی ہے، لیکن صرف شق 12 میں موجود حد کی وجہ سے ادائیگی سے انکار کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined