قومی خبریں

تینوں ہندوستانی افواج ممکنہ ’آپریشن سندور 2.0‘ کی تیاری کر رہی ہیں: فوجی چیف جنرل اوپیندر دویدی

جنرل اوپیندر دویدی نے کہا کہ ’’آپریشن سندور ابھی جاری ہے۔ فی الحال جنگ بندی جیسی حالت ہے اس لیے ہندوستانی فوج اور تینوں افواج ممکنہ آپریشن سندور 2.0 کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی، تصویر سوشل میڈیا

 

ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل اُپیندر دویدی نے ہفتہ کے روز کہا کہ آپریشن سندور ابھی بھی جاری ہے اور ہندوستانی مسلح افواج کی تینوں شاخیں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو تینوں افواج "آپریشن سندور 2.0" کے لیے بھی تیار ہیں۔ پونے کے کھڑک واسلا میں واقع نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے 150ویں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں جنرل دویدی نے کہا کہ فی الحال دشمنی پر عارضی وقفہ ہے، لیکن فوج پوری چوکسی کے ساتھ اپنی تیاریوں میں مصروف ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined