قومی خبریں

عام آدمی پارٹی کے تینوں ارکان پارلیمنٹ ایوان بالا سے دن بھر کے لئے معطل

راجیہ سبھا چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے تینوں ممبران سے درخواست کی کہ وہ پرسکون ہوجائیں اور ایوان کی کارروائی کو چلنے دیں، لیکن اس پر تینوں ارکان نعرے لگاتے رہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تینوں ممبران پارلیمنٹ سنجے سنگھ ، سشیل کمار گپتا اور این ڈی گپتا کو کسانوں کے معاملے پر راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ آرائی کے سبب بدھ کے روز دن بھر کے لئے معطل کردیا گیا۔

Published: 03 Feb 2021, 12:45 PM IST

چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے وقفہ صفر کے بعد صدر کے خطاب پر مباحثہ شروع کرانے کی کوشش کی، اس کے بعد ’عآپ‘ کے سنجے سنگھ ، سشیل کمار گپتا اور این ڈی گپتا اپنی اپنی نشتوں پر کھڑے ہوگئے اور نعرے لگانے لگے۔ انہوں نے ’زرعی قوانین ختم کرو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

Published: 03 Feb 2021, 12:45 PM IST

چیئرمین ونکیا نائیڈو نے کہا کہ صدر کے خطاب پر مباحثہ کے دوران کسانوں کے معاملے پر بحث کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ایسی صورتحال میں ان اراکین کا ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنا غیرمناسب ہے۔ یہ لوگ کسانوں کے معاملے پر واقعتاً بحث نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے تینوں ممبران سے درخواست کی کہ وہ پرسکون ہوجائیں اور ایوان کی کارروائی کو چلنے دیں، لیکن اس پر تینوں ارکان نعرے لگاتے رہے۔

Published: 03 Feb 2021, 12:45 PM IST

اس کے بعد چیئرمین نائیڈو نے تینوں ارکان پارلیمنٹ کو ضابطہ 255 کے تحت ایوان کی کارروائی سے خارج کیے جانے کی تنبیہہ کی لیکن ان اراکین پر کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ نعرے لگاتے رہے۔ اس پر چیئرمین نے کہا کہ ان تینوں ممبروں کو دن بھر کے لئے ایوان کی کارروائی سے خارج کیا جا رہا ہے، اس کے بعد انہوں نے تینوں ممبروں کو دن بھر کے لئے ایوان چھوڑنے کا حکم دیا اور ساڑھے نو بجے پانچ منٹ کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔

Published: 03 Feb 2021, 12:45 PM IST

اس سے قبل ایوان کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین نائیڈو نے ایوان کو بتایا کہ صدر کے خطاب پر تشکر کے مباحثے کا وقت بڑھا کر اب 15 گھنٹے کر دیا گیا ہے، اس بحث میں کسانوں کے معاملے پر بھی مباحثہ ہوں گے۔

Published: 03 Feb 2021, 12:45 PM IST

ایوان میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے کہا کہ روایت کے مطابق صدر کے خطاب پر اظہار تشکر بحث سے پہلے کسی اور مسئلے پر بات نہیں کی جاسکتی ہے۔ لہذا، اس بحث کے دوران کسانوں کے معاملہ پر بھی بات کی جائے گی۔ اپوزیشن پارٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بحث ومباحثے کے وقت کو پانچ گھنٹے مزید بڑھایا جائے۔ صدر کے خطاب پر اظہار تشکر پر مباحثہ کا وقت 10 گھنٹے مقرر تھا۔ ایوان کے تمام اراکین نے اس کی تائید کی۔ ایوان کی کارروائی پانچ منٹ تک ملتوی رہنے کے بعد صدر کے خطاب پر اظہار تشکر پر بحث کا آغاز ہوا۔ اس بحث کا آغاز بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن بھونیشور کلیتا نے کیا۔

Published: 03 Feb 2021, 12:45 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Feb 2021, 12:45 PM IST