قومی خبریں

چین کی پراسرار بیماری کے باعث ہندوستان میں الرٹ

چین میں پراسرار طور پر پھیلنے والے مائکوپلاسما نمونیا اور انفلوئنزا فلو کے معاملات کے حوالے سے ہندوستان پوری طرح چوکس ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

چین میں پراسرار طور پر پھیلنے والے مائکوپلاسما نمونیا اور انفلوئنزا فلو کے معاملات کے حوالے سے حکومت ہند کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ تاہم حکومت نے اس نمونیا وائرس کے حوالے سے سنجیدہ تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے ریاستوں کو طبی تیاریوں کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Published: undefined

چین میں اس نمونیا وائرس کی وجہ سے بچوں میں بخار، کھانسی، سانس لینے میں تکلیف اور پھیپھڑوں میں انفیکشن جیسی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ چین میں اس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے شمالی چین میں کئی اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ اتوار کو چین کے ہیلتھ کمیشن نے کہا تھا کہ اس بیماری کے پھیلاؤ میں کئی قسم کے پیتھوجینز ملوث ہیں اور یہ بنیادی طور پر انفلوئنزا کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔

Published: undefined

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے چین سے اس پراسرار بیماری کے بارے میں مزید معلومات شیئر کرنے کا مطالبہ کرنے کے بعد یہ نمونیا وائرس عالمی مسئلہ بن گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہسپتال کی تیاریوں کا جائزہ لینے کو کہا تھا۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس بیماری سے نمٹنے کے لیے کی گئی تیاریوں پر تمل ناڈو کے وزیر صحت ایم اے۔ سبرامنیم نے بدھ (29 نومبر) کو کہا کہ ریاست کا محکمہ صحت عامہ بچوں میں بخار کی بہت احتیاط سے تحقیقات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں نمونیا بخار کا پتہ چلا ہے جس کا اثر بچوں پر زیادہ پایا گیا ہے۔

Published: undefined

کرناٹک کے وزیر صحت دنیش گنڈو راؤ نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے اسپتال کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

Published: undefined

گجرات کے وزیر صحت ہرشکیش پٹیل نے بھی اسپتالوں کی تیاری کے بارے میں کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے دوران ریاست میں بستروں اور آکسیجن کی دستیابی کے لیے کی گئی تیاریوں کا دوبارہ جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں پوری طرح تیار ہیں۔

Published: undefined

راجستھان میں میڈیکل اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اپنے ملازمین کو الرٹ رہنے اور فوری رسپانس ٹیمیں بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق، ایک ایڈوائزری میں، محکمہ صحت نے متعلقہ حکام سے بیماری کی روک تھام اور علاج کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کرنے کو بھی کہا ہے۔

Published: undefined

اے این آئی کے مطابق، اتراکھنڈ میں ریاستی حکومت نے الرٹ جاری کرتے ہوئے حکام کو ریاست میں نگرانی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ خاص طور پر چین کے سرحدی علاقے سے متصل تین اضلاع چمولی، اترکاشی اور پتھورا گڑھ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined