قومی خبریں

بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع 22 نومبر سے، ریلوے کا خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

سینٹرل ریلوے نے بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر سولا پور اور بھوپال کے درمیان 2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال/ ممبئی: سینٹرل ریلوے نے بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر سولا پور اور بھوپال کے درمیان 2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع 22 نومبر سے شروع ہونے جا رہا ہے اور اس کا اختتام 25 نومبر کو ہوگا۔ گھاسی پورہ اینٹ کھیڑی میں منعقد ہونے جا رہے اس 72ویں تبلیغی اجتماع کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Published: undefined

سولاپور سے دو خصوصی ٹرینیں

محکمہ ریلوے کی تفصیل کے مطابق 01331 خصوصی ٹرین 22 نومبر جمعہ کو 07.00 بجے سولاپور سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن 10.05 بجے بھوپال پہنچے گی۔ جبکہ 01332 خصوصی ٹرین پیر 25 کو رات23.30 بجے بھوپال سے روانہ ہوگی اور تیسرے دن یعنی بدھ کے روز 00.20 بجے سولا پور پہنچے گی۔ ٹرین کلبرگی (گلبرگہ)، شاہ آباد، واڑی، وقار آباد، سکندرآباد، قاضی پیٹھ، رام گنڈم، سرپور کگاز نگر، بلہارشاہ، ناگپور اور اٹارسی ہوتے ہوئے بھوپال پہنچے گی، اس میں مجموعی طور پر 10 سلیپر کلاس اور 8 جنرل سیکنڈ کلاس ڈبے ہوں گے۔

Published: undefined

ریزرویشن کے لیے خصوصی 01331 خصوصی ٹرین کی بکنگ تمام پی آر ایس مقامات اور www.irctc.co.in پر انٹرنیٹ کے ذریعے کھلے گی۔ اس ٹرین میں جنرل سیکنڈ کلاس کوچز غیر محفوظ کوچز کے طور پر ہوں گے اور سپرفاسٹ میل/ ایکسپریس ٹرینوں کے لئے قابل اطلاق کرائے کے مطابق یو ٹی ایس کے ذریعے ٹکٹ بک کیے جاسکتے ہیں۔

Published: undefined

جماعتوں کی آمد کا سلسلہ شروع

عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے بھوپال میں غیر ملکی جماعتوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس اجتماع میں 10 لاکھ سے زیادہ فرزندان توحید کے پہنچنے کی توقع ہے۔ اجتماع کے دوران تقریباً 500 نکاح بھی پڑھوائے جائیں گے۔

Published: undefined

اجتماع میں شرکت کے لئے آنے والے عقیدت مندگان کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے 250 ایکڑ اراضی پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ تقریباً 50 پارکنگ زون میں اس انتظام کے دوران چھوٹی اور بڑی گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی کی جائیں گی۔ واپسی کے لئے انتظامیہ کی جانب سے 400 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ پیر کے روز دعا کے بعد ان بسوں کی روانگی کے لئے کھڑے ہونے کے لئے علیحدہ سے انتظامات کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

حفاظت کے پختہ انتظامات

پولس ذرائع کے مطابق پروگرام میں سکیورٹی کے پیش نظر اجتماع گاہ اور شہر کے مختلف مقامات، بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن وغیرہ پر ناکہ بندی اور بیریکیڈنگ کرکے مشتبہ افراد اور خصوصی طور پر سنجیدگی سے باہری گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی ہوٹل، لاج، دھرمشالہ اور رَین بسیرا وغیرہ کی بھی چیکنگ کی جارہی ہے۔

Published: undefined

اجتماع کے دوران سیکورٹی انتظام کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں اے۔باہری انتظام، بی۔داخلی انتظام، سی۔پٹرولنگ پارٹی اور ڈی دیگر انتظام۔ سیکورٹی انتظام اور تعاون کے نقطہ نظر سے 22 اہم مقامات پر مستقل طور پر پولس تعاون مراکز بنائے گئے ہیں۔

Published: undefined

اس کے تحت بم ڈِسپوزل اور ڈاگ اسکوائڈ ٹیم کی جانب سے اجتماع گاہ اور اس کے آس پاس، پارکنگ کی جگہ، بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن وغیرہ بے حد حساس مقامات پر سنجیدگی سے چیکنگ ہو رہی ہے جس میں شہر سے باہر آنے والی بسیں، مسافروں کے بیگ اور سامان وغیرہ کو چیک کیا جارہا ہے۔ سیکورٹی کے انتظام میں ضلع فورس، ایس اے ایف، ایس ٹی ایف سمیت تقریباً چار ہزار افسران اور اہلکار 24 گھنٹے تعینات رہیں گے۔

Published: undefined

ٹاوروں سے بھی پولس اہلکار کی جانب سے سیکورٹی انتظام کی غرض سے نگرانی کی جائےگی، اجتماع پر بنائے گئے مستقل کنٹرول روم سے پورے اجتماع گاہ کے علاقے میں نصب شدہ 200 سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی رکھی جارہی ہے۔ ساتھ ہی ڈرون کیمرے سے باہری علاقے میں مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined