قومی خبریں

اخلاق قتل معاملہ: عینی شاہد بیٹی اور دیگر گواہان کے بیان عدالت میں آج قلمبند ہوں گے

محمد اخلاق کو 28 ستمبر 2015 کو گھر میں گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں انتہا پسندوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا، پولیس سخت مقتول کی بیٹی شائستہ کو سخت حفاظت کے درمیان بیان ریکارڈ کرانے کے لئے لائے گی

Getty Images
Getty Images 

دادری: گھر میں گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں عید الاضحیٰ کے موقع پر پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتارے گئے محمد اخلاق خان کے معاملہ میں فیصلہ جلد آنے کی امید ہے۔ اس معاملے میں گوتم بدھ نگر ضلع عدالت میں 12 ملزمان کے خلاف فرد جرم دائر کی جا چکی ہے۔ آج اس قتل کیس کی گواہ اور مقتول اخلاق کی بیٹی شائستہ ضلعی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرائے گی۔

Published: 25 Mar 2021, 9:39 AM IST

’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان گوتم بدھ نگر پولیس شائستہ کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے آج اس کی سسرال سے عدالت لے کر جائے گی۔ محمد اخلاق کو 28 ستمبر 2015 کو موب لنچنگ کر کے قتل کیا گیا تھا اور یہ معاملہ ملک اور بیرونی میڈیا میں شہ سرخیوں میں چھا گیا تھا۔

Published: 25 Mar 2021, 9:39 AM IST

چھ سال پرانے اس مقدمے کی سماعت گوتم بدھ نگر ضلع عدالت کی فاسٹ ٹریک کورٹ میں کی جا رہی ہے۔ گزشتہ 4 سالوں میں ملزمان کے خلاف الزامات عائد کیے گئے۔ اس معاملے میں 19 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ معاملہ کے دو ملزمان پہلے ہی دم توڑ چکے ہیں۔

اس معاملے میں نوئیڈا پولیس نے 24 دسمبر 2015 کو 15 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔ 31 جولائی 2017 کو کلیدی ملزم وشال رانا کو الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی۔ 12 فروری 2021 کو ضلع عدالت نے تمام 12 ملزمان کے خلاف الزامات عائد کر دیئے۔

Published: 25 Mar 2021, 9:39 AM IST

اب 22 مارچ کو بساہڑہ گاؤں ایک مرتبہ پھر اس وقت سرخیوں میں آیا جب یہاں بی جے پی کے لیڈران کی سخت مخالفت کی گئی۔ دراصل، بی جے پی کے مغربی اتر پردیش کے صدر موہت بینی وال کو گریٹر نوئیڈا کے گاؤں بساہڑہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرنا تھا لیکن جب موہت بینی وال گائوں پہنچے تو لوگوں نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔

Published: 25 Mar 2021, 9:39 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Mar 2021, 9:39 AM IST