قومی خبریں

اکھلیش یادو کی ’اخلاقیات‘ نے بی جے پی لیڈروں کو دکھایا راستہ! برجیش پاٹھک، کیشو موریہ اور اپرنا پہنچے اسپتال

ایس پی کا جھنڈا جلانے والی بی جے پی کی ایم ایل اے کی عیادت کرنے والے اکھلیش یادو کے اقدام نے سبھی کو حیران کر دیا۔ اس کے بعد بی جے پی کے لیڈروں کی بھی آنکھیں کھلیں اور اسپتال میں لائن لگ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش نے انہوں نے منگل کو ایک بار پھر کچھ ایسا کیا کہ حکمراں بی جے پی کے لیڈر ایک کے بعد ایک اسپتال پہنچنے لگے۔ یہ موقع بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایم ایل اے انوپما جیسوال کی عیادت کا تھا جو لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل ہیں۔ خبر ملتے ہی اکھلیش یادوان کی خیریت دریافت کرنے اچانک اسپتال پہنچ گئے۔ بتا دیں کہ انوپما جیسوال وہی بی جے پی ایم ایل ہیں جنہیں سماج وادی پارٹی کا جھنڈا جلانے کے دوران جھلسنے سے کافی زخم آئے تھے۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے اس اقدام نے سبھی کو حیران کر دیا۔ جیسے ہی ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اس کے بعد بی جے پی کے لیڈروں کی بھی آنکھیں کھل گئیں اور پھر کیا تھا اسپتال میں ان سے ملنے والوں کی لائن لگ گئی۔ اکھلیش یادو کے ’نقش قدم‘ پر چلتے ہوئے اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک، کیشو پرساد موریہ، اوم پرکاش راج بھر، اپرنا یادو اور دیگر بی جے پی ایم ایل اے سے ملنے اسپتال پہنچ گئے۔

Published: undefined

 اکھلیش یادو نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر انوپما جیسوال سے ملاقات کی تصاویر پوسٹ کیں۔ اس وقت وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت دونوں نائب وزرائے اعلیٰ اور کئی وزراوارانسی میں وزیراعظم نریندر مودی کے ’ناری شکتی وندن‘ پروگرام میں تھے۔ اکھلیش یادو کی تصویروں نے ریاست میں سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔ بی جے پی کیمپ میں بے چینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وارانسی سے واپسی پر نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک سب سے پہلے میدانتا اسپتال گئے اور بی جے پی ایم ایل اے سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ ان کی تصویریں کل رات 10 بجے منظر عام پر آئیں اور اس کے  10:27 بجے کیشو پرساد موریہ بھی ان سے ملنے پہنچ گئے۔

Published: undefined

یوپی ریاستی خواتین کمیشن کی نائب صدر اپرنا یادو نے بھی منگل کو اسپتال میں انوپما جیسوال کی عیادت کی۔ انہوں نے رات گئے واقعے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ اوم پرکاش راج بھر نے بھی اسپتال میں ان کی عیادت کی۔ واضح رہے کہ انوپما جیسوال مسلسل دوسری بار بہرائچ کے صدر اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں۔ ہفتہ کے روز بی جے پی کی جانب سے منعقد خواتین ریزرویشن بل کی حمایت میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ اسی دوران جب وہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے پتلے نذر آتش کررہی تھیں تبھی آگ سے ان کا چہرہ جھلس گیا تھا۔ انوپما بعدازاں جیسوال کو لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined