قومی خبریں

او بی سی کو 27 کی جگہ محض 9.5 فیصد ریزرویشن، اکھلیش یادو نے دیا احتجاج کا انتباہ

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے دیگر پسماندہ ذاتوں (او بی سی) کو ان کا جائز حصہ دلانے کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے خلاف ریاست گیر احتجاج کی دھمکی دی ہے

<div class="paragraphs"><p>سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے دیگر پسماندہ ذاتوں (او بی سی) کو ان کا جائز حصہ دلانے کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے خلاف ریاست گیر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ گرام پنچایت افسر کی بھرتی کے لیے او بی سی سیٹوں کی الاٹمنٹ میں تخفیف پر اکھلیش نے کہا کہ یہ بی جے پی کی ریزرویشن مخالف ذہنیت کا نتیجہ ہے۔

Published: undefined

اکھلیش نے کہا کہ اتر پردیش ماتحت خدمات سلیکشن کمیشن (یو پی ایس ایس ایس سی) نے ایک اشتہار جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گرام پنچایت افسر کی 9.5 فیصد اسامیاں او بی سی کے لیے مختص کی گئی ہیں، جبکہ قواعد کے مطابق او بی سی کے لئے 27 فیصد ریزرویشن ہونا چاہئے۔ حکومت او بی سی کو ان کے حقوق سے محروم کر رہی ہے اور ہم اس کی جازت نہیں دے سکتے۔ ہم جلد تحریک شروع کریں گے۔ جب سماجی انصاف فراہم کرنے کی بات آتی ہے تو بی جے پی کی ذہنیت رکاوٹ بن رہی ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قائدین اس معاملے پر ہائی کورٹ سے رجوع کرنے پر غور کر رہے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو قانونی جنگ سپریم کورٹ تک لے جائیں گے۔

وہیں، ایس پی کے ترجمان راجندر چودھری نے کہا ’’یو پی ایس ایس ایس سی میں 1468 عہدوں میں سے 849 عام امیدواروں کے لیے، 117 معاشی طور پر کمزوروں کے لیے، 139 او بی سی کے لیے، 356 ایس سی کے لیے اور 7 ایس ٹی کے لیے مختص ہیں۔ اصولوں کے مطابق او بی سی کو 27 فیصد ریزرویشن ملنا چاہئے جوکہ تقریباً 396 آسامیوں پر آتا ہے لیکن اشتہار کے مطابق او بی سی کو صرف 9.5 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا جوکہ 139 آسامیوں پر آتا ہے، یہ ناقابل قبول ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined