قومی خبریں

یوپی اسمبلی انتخاب میں اکھلیش یادو بی جے پی کا صفایا ’ووٹوں کے بلڈوزر‘ سے کرنے کے لیے پرعزم

عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ ریاست میں کسان، مزدور، کاروباری اور نوجوان سبھی بدحال ہیں، نوجوانوں کو روزگار نہیں مل پا رہا ہے، مہنگائی سے عوام پریشان ہیں اور نوجوان بے کار گھوم رہے ہیں

اکھلیش یادو، تصویر ٹوئٹر@yadavakhilesh
اکھلیش یادو، تصویر ٹوئٹر@yadavakhilesh 

باندہ: سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بلڈوزر چلانے میں ماہر اترپردیش کی بی جے پی حکومت کا صفایا عوام آنے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کے بلڈوزر چلا کر کریں گی۔ بندیل کھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اکھلیش نے بدھ کو یہاں سرکاری انٹرکالج میدان پر منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کسان، مزدور، کاروباری اور نوجوان سبھی بدحال ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل پا رہا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگار سے عوام پریشان ہیں اور نوجوان بے کار گھوم رہے ہیں ۔ کسانوں کو فصلوں کی قیمت اور کھاد پانی نہیں مل رہا ہے۔ مویشیوں سے کسانوں کی فصل کو بچانے کے لئے حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ رات دن کسان جاگ کر مویشیوں سے فصلوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈر کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ حکومت نے بندیل کھنڈ کو کچھ بھی نہیں دیا ہے۔ جبکہ موجودہ حکومت میں بندیل کھنڈ سے سبھی اراکین اسمبلی بی جے پی کے ہیں۔ بی جے پی حکومت کے وعدے اور جملے سبھی جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ کورونا بحران میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہاجر مزدوروں کو واپس لوٹنے کا فوراً انتظام نہ ہونے سے متعدد مزدور ہلاک ہوئے اور انہیں پولیس کی لاٹھی۔ ڈنڈوں کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔ اگر مدد کی تو صرف سماج وادی پارٹی نے جس نے سبھی متوفی بے سہارا کنبوں کو ایک لاکھ روپئے دئیے۔

Published: undefined

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کا پریوار نہیں ہوتا ہے وہ کسی کنبے کا دکھ نہیں سمجھتے ہیں۔ صرف متاثرہ کنبوں کی وہی مدد کرتے ہیں جن کا پریوار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دمدار حکومت چلانے والے جھوٹ بولنے والے ہیں۔ ان کی جھوٹی باتیں ہی دمدار ہیں۔ بی ایڈ بے روزگار، شکچھا متروں، کسانوں و نوجوانوں سے کئے گئے سبھی وعدے بے کار ثابت ہوئے ہیں۔ نہ ہی کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوئی ہے اور نہ ہی کروڑوں لوگوں کو نوکریاں دینے کے سپنے پورے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اکھلیش نے بھیڑ سے سوال کیا کہ یوگی حکومت چاہئے یا ریاست میں اہل حکومت چاہئے۔ وزیر اعلی یوگی لیپ ٹاپ و اسمارت فون بھی چلانا نہیں جانتے ہیں اور اب اسمارٹ فون و ٹیبلیٹ وغیرہ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ ساڑھے چار سالوں تک یوگی حکومت اب تک کیا کرتی رہی اور انتخابات آتے ہی اسمارٹ فون و ٹیبلیٹ تقسیم کی یاد آئی ہے، جبکہ ریاست کے زیادہ تر نوجوانون کے پاس ایس پی میعاد کار کا لیپ ٹاپ موجود ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ٹی ای ٹی پرچہ لیک ہونا شرمناک بات ہے یہ حکومت بے روزگار نوجوانوں کو نوکری نہیں دینا چاہتی ہے۔ جس سے ریاست میں بار بار پرچہ افشاں حکومت بذات خود کر رہی ہے۔ ایس پی صدر نے کہا کہ 'ہماری حکومت نے گزشتہ حکومتوں میں شروع کئے گئے کاموں کو رفتار دیا تھا جبکہ موجودہ بی جے پی حکومت ہمارے حکومت میں شروع کئے گئے ترقیاتی پروجکٹوں کو روکے ہوئے ہے۔ پروجکٹوں، سڑکوں، شہروں و اداروں کا نام تبدیل کرنے میں ماہر بی جے پی حکومت نام بدلنے میں عالمی ریکارڈ بنانے جا رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی ڈبل انجن حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ بجلی کے بل مہنگے ہوگئے ہیں۔ اور بجلی پروڈکشن ٹھپ ہے۔ مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ نوجوان کسان مزدور کاروباریوں کے لئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے اور لوگ انصاف سے محروم ہیں جبکہ ایس پی میعاد کار میں سینچائی، صحت، تعلیم مفت میں دی جاتی تھی اور بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل اور خوشحالی کے لئے اب بی جے پی کا صفایا ہونا یقینی ہے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو تاریخی شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined