قومی خبریں

’اس حکومت میں لا اینڈ آرڈر کا ہی انکاؤنٹر ہوگیا‘، اکھلیش یادو نے گورکھپور قتل معاملہ میں یوگی حکومت کو بنایا ہدف تنقید

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سمجھ تو لو کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ اس حکومت میں لا اینڈ آرڈر کا ہی انکاؤنٹر ہوگیا ہے۔ ریاست میں مسلسل وارداتیں ہورہی ہیں، جس سے عوام میں دہشت ہونا فطری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / آئی اے این ایس

 

 اتر پردیش کے گورکھپور میں بی جے پی لیڈر اور سابق کونسلر راجکمار چوہان کے بہیمانہ قتل کو لے کر ریاست میں سیاسی رسہ کشی بدستور جاری ہے۔ اس دوران سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اس قتل کو لے کر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بنایا اور ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں لا اینڈ آرڈر کا ہی انکاؤنٹر ہوگیا۔

Published: undefined

گورکھپور کی واردات کے حوالے سے اتر پردیش میں امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے ایس پی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ گورکھپور میں قتل ہوا اور ان کی ہی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی (رادھا موہن اگروال) نے کہا کہ اگر مجرم نہیں پکڑے گئے تو وہ حکومت کو بے نقاب کردیں گے۔ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وہ لیڈر ہیں جنہوں نے اپنی سیٹ خالی کی تب وزیراعلیٰ (یوگی آدتیہ ناتھ) منتخب کئے گئے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر قصوروار نہیں پکڑے گئے تو حکومت کو برہنہ کردیں گے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ وزیر اعظم کے حلقہ انتخاب میں ایک طلبا لیڈرکو دوڑا دوڑا کر قتل کر دیا گیا۔ اس کے لیے ذمہ دار کون ہے؟ بدایوں میں ایک ماں اور خاندان جن کی جان گئی وہ لگاتار حکومت سے کہتے رہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، ہمیں ماردیا جائے گا اور اس کے بعد دونوں بھائیوں کی جان چلی گئی۔ اس کے لیے کون ذمہ دار ہے ؟ اکھلیش یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سمجھ تو لو کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ اس حکومت میں لا اینڈ آرڈر کا ہی انکاؤنٹر ہوگیا ہے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ 17 مارچ کو چلوا تال تھانہ علاقہ کے برگدوا میں بی جے پی لیڈر اور پراپرٹی ڈیلر راج کمار چوہان کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ ملزمین نے انہیں دوڑا دوڑا کر گولی مار اور کئی بار چاقوؤں سے وار کئے۔ اس واردات کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ وہیں بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ رادھا موہن داس اگروال نے بھی اس واردات کو افسوس ناک بتایا اور کہا کہ اگر مجرموں کو بچانے کی کوشش کی گئی تو وہ حکومت کو راجیہ سبھا میں برہنہ کردیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined