قومی خبریں

اکھلیش یادو کا مودی حکومت پر حملہ، کہا- ’چھوٹے کاروباریوں کی خوشحالی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا‘

اکھلیش یادو نے آگرہ میں کہا کہ چھوٹے کاروباریوں اور چھوٹی صنعتوں کی مضبوطی کے بغیر ملک خوشحال نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے تاجروں کے مسائل کے حل اور معیشت میں ان کے کردار پر زور دیا

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو / آئی اے این ایس

 
IANS

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ملک کا کاروباری طبقہ خوشحال نہیں ہوگا، ہندوستان ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چھوٹے کاروبار اور چھوٹی صنعتیں ملکی معیشت کی بنیاد ہیں، اس لیے ان کے مسائل کو سنجیدگی سے سمجھنے اور حل کرنے کی ضرورت ہے۔

آگرہ میں ’ویژن انڈیا (پی ڈی اے)‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ وہ یہاں اس مقصد سے آئے ہیں تاکہ چھوٹے کاروباریوں کی مشکلات کو قریب سے سمجھ سکیں اور ان سے تجاویز حاصل کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہندوستان کو نئی سمت دینی ہے تو سب سے پہلے یہ جاننا ہوگا کہ چھوٹے کاروبار مشکلات کا شکار کیوں ہیں اور انہیں درپیش مسائل کا مؤثر حل کیا ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی کا راستہ کاروباری طبقے کی خوشحالی سے ہو کر گزرتا ہے۔ اگر چھوٹے تاجر اور صنعت کار مضبوط ہوں گے تو روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور معیشت کو بھی استحکام حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں سے وابستہ کاروباریوں کی ضروریات اور مسائل ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، اس لیے ان کی درجہ بندی کرکے ان کے حالات کا جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ بہتر پالیسیاں بنائی جا سکیں۔

اکھلیش یادو نے اپنی حکومت کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2012 سے 2017 کے درمیان اتر پردیش میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام انجام دیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آگرہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ترقی کے لیے کئی اہم منصوبے شروع کیے گئے جن کے نتائج آج بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلیٰ نے آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے، میٹرو ریل اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مالی وسائل کا انتظام آسان نہیں تھا، لیکن اس کے باوجود ریاستی حکومت نے اپنے وسائل سے ایکسپریس وے کی تعمیر مکمل کی۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا اور ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’’ویژن انڈیا‘‘ مہم کا آغاز غازی آباد سے کیا گیا تھا جہاں کسانوں اور زراعت سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ جب کھیت خوشحال ہوگا تو ملک بھی خوشحال ہوگا، کیونکہ زراعت اور چھوٹے کاروبار ایک دوسرے سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے آگرہ کی عالمی شناخت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر سیاحت کے لحاظ سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اٹاوہ لائن سفاری سمیت مختلف منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور مقامی معیشت کو مضبوط بنانا تھا۔

اکھلیش یادو نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی حکومت نے اٹاوہ اور آگرہ کو ملک کے پہلے سائیکل شاہراہ منصوبے کے ذریعے جوڑنے کا کام کیا تھا، جو آج بھی عوام کے استعمال میں ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined