سوشل میڈیا
امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں اکال تخت کے حکم پر شرومنی اکالی دل کے رہنما سکھبیر سنگھ بادل اور دیگر لیڈران نے اپنی ’غلطیوں‘ کی معافی کے طور پر خدمت انجام دی۔ اکال تخت کے مذہبی حکم کے تحت 2007 سے 2017 تک اکالی حکومت کی غلطیوں پر تنکھا (مذہبی سزا) کے طور پر بادل کو گلے میں تختی پہن کر اور ہاتھ میں بھالا تھام کر گولڈن ٹیمپل کے دروازے پر پہرہ دینے کی ہدایت دی گئی۔
Published: undefined
سکھبیر بادل، جن کا پیر ٹوٹا ہوا ہے، وہیل چیئر پر بیٹھے نیلی وردی میں نظر آئے اور انہوں نے ٹیمپل کے داخلی دروازے پر پہرہ دیا۔ ان کے ساتھ سابق وزیر بکرم سنگھ مجیٹھیا نے گولڈن ٹیمپل میں برتن دھوئے۔ اسی طرح دیگر رہنماؤں، بشمول سکھدیپ سنگھ ڈھینڈسا، کو بھی مختلف خدمات انجام دینے کی ہدایت دی گئی۔
Published: undefined
اکال تخت کے جتھیدار گیانی رگبیر سنگھ نے پیر کو حکم جاری کرتے ہوئے سینئر اکالی رہنماؤں کو حکم دیا کہ وہ گولڈن ٹیمپل اور قرب و جوار کے گردواروں میں برتن دھونے، جوتے صاف کرنے اور بیت الخلاء صاف کرنے جیسے کام انجام دیں۔ یہ فیصلہ اکالی حکومت کے دور میں 2007 کے مقدس کتاب کی بے حرمتی کے واقعات اور ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ کی معافی جیسے فیصلوں پر لیا گیا۔
Published: undefined
سکھبیر بادل اور دیگر رہنماؤں نے اکال تخت کے حکم پر اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے عوامی خدمت انجام دی۔ سکھبیر بادل کو سزا کے طور پر گولڈن ٹیمپل میں پہرہ دینے کے علاوہ پارٹی کے صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا بھی کہا گیا۔
اکالی دل کی دیگر قیادت، بشمول بی بی جاگیر کور، بکرم مجیٹھیا اور دیگر کو بھی بیت الخلاء صاف کرنے اور گردواروں میں خدمت انجام دینے کی ہدایت دی گئی۔ اکال تخت کے جتھیدار نے اعلان کیا کہ ان رہنماؤں کو اپنی سزا کے دوران ایک گھنٹہ کیرتن سننے اور مقدس کام انجام دینے کا بھی حکم دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined