فائل تصویر آئی اے این ایس
دارالحکومت دہلی میں ہوا کا معیار لگاتار دوسرے دن 'انتہائی خراب' زمرے میں پہنچ گیا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس(اے کیو آئی)بدھ کو 363 پر ریکارڈ کیا گیا، جو اس مہینے کی بدترین سطح ہے۔ پرالی جلانے کے واقعات میں کمی کے باوجود دہلی کی ہوا میں زہریلے ذرات کی مقدار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
دہلی کے کئی علاقوں میں صورتحال تشویشناک ہے۔ اے کیو آئی کو چھ مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر 'شدید' زمرے میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں آنند وہار (421)، نہرو نگر (420)، آر کے پورم (404)، پٹپڑ گنج (409)، وویک وہار (401) اور وزیر پور (408)۔
Published: undefined
دہلی کی فضائی آلودگی طویل عرصے سے پرالی جلانے سے جڑی ہوئی ہے، لیکن اس بار ڈیٹا کچھ اور ہی کہانی سناتے نظر آ رہے ہیں ۔ انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(آئی اے آر آئی) کے مطابق اس سال پنجاب میں پرالی جلانے کے واقعات میں 96 فیصد کمی آئی ہے۔ 15 ستمبر سے 21 اکتوبر کے درمیان پنجاب میں صرف 415 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2020 میں یہ تعداد 10,791 تھی۔ ہریانہ میں بھی اسی مدت کے دوران واقعات 1,326 سے کم ہو کر 55 رہ گئے۔تاہم، اتر پردیش میں پرالی جلانے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2020 میں 554 کے مقابلے اس سال 660 واقعات رپورٹ ہوئے۔
Published: undefined
ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہلی کی ہوا کے معیار کو بہتر بنانا اسی صورت میں ممکن ہے جب مقامی ذرائع جیسے گاڑیوں کے اخراج، سڑک کی دھول اور تعمیرات پر سختی سے قابو پایا جائے۔ پرالی جلانے کے معاملو میں کمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مسئلہ اب دہلی کے اندر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined